علاقائی

چھٹا سالانہ مقابلہ حُسن قرات‘نعت و تقریر کا انعقاد

چوک پنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)میلاد کمیٹی بزم خاکساران مدینہ چوک پنڈوڑی کے زیر اہتمام سالانہ چھٹا مقابلہ حسن قرات،نعت و تقریر چوک پنڈوڑی میں منعقد ہو اجس میں راولپنڈی بھر سے آئے بچے مقابلہ جات میں حصہ لیا اس روحانی تقریب کے مہمان خصوصی صدارتی ایوارڈ یافتہ مصنف و مترجم قرآن پاک پوٹھوہاری زبان جناب شریف شاد تھے۔

محفل قرات میں محمد فیض الحسن جامعہ غوثیہ رضویہ سلطان العلوم مورگاہ نے پہلی‘محمدبلال جامعہ غوثیہ رضویہ سلطان العلوم مورگاہ نے دوسری‘عبدالمنان غوثیہ سلطانیہ اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی،محفل نعت میں حسن حسین سلطانی ہارلے سٹریٹ راولپنڈی نے پہلی‘حافظ اسداللہ جامعہ جمال القرآن چونگی نمبر 1نے دوسری جبکہ تیسری پوزیشن میں دو شرکائے مقابلہ کامیاب قرار پائے جن میں جامعہ کنزالایمان شاہ باغ کے طیب نصیر‘عبدالرافع شامل ہیں‘محفل حسن تقریر میں محمد صفی اللہ مورگاہ راولپنڈی نے پہلی‘محسن محی الدین ایس بی سکول علی ٹاؤن راولپنڈی نے دوسری‘نورالحسن جامعہ فاطمۃ الزہرا سلطان العلوم شاہ باغ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

بچوں کی پُرسوز آوازوں نے شرکائے محفل کی آنکھوں کو نم کر دیا

مقابلہ میں ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں اور اسلام آباد سے بھی بچوں نے حصہ لیا۔بچوں کی پرسوز آوازوں نے شرکائے بزم کی آنکھوں کو نم کر دیا۔مہمان خصوصی سابق ڈائریکٹر ریڈیو پاکستان شریف شاد نے خطاب میں کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اور انھیں اسٹیج مہیا کرنے کے لیے اس بزم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ایسے اقدام معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کی جانب آغاز ہوتے ہیں اساتذہ بچوں کی مزید اچھی ٹریننگ کریں تاکہ علاقہ کا ٹیلنٹ سامنے آسکے۔

اس موقع پر پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور دیگر بچوں میں میڈلز اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔تقریب میں علاقہ بھر سے علماء کرام اور سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ میلاد کمیٹی بزم خاکساران مدینہ چوک پنڈوڑی ہر سال ربیع الاول کے آغاز میں یہ مقابلہ منعقد کرتی ہے جس میں علاقہ بھر کے بچوں کو اسٹیج پر اپنا ٹیلنٹ دکھانے کا موقع ملتاہے

Shahzad Raza

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

3 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

5 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago