چک بیلی خان میں کل جماعتی کانفرس کا انعقاد/مسعود جیلانی

چک بیلی خان میں تحریک آزادی جموں کشمیر راولپنڈی کے زیراہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس میں مختلف مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین نے بھرپور شرکت کی انہوں نے اپنے خطاب میں مطالبہ کیاکہ 2017کو سرکاری سطح ہر کشمیر کے نام کیا

جائے ، کشمیر کی آزادی کی سب سے موثر اور توانا آواز حافظ محمد سعید اور ان کے ساتھیوں کی امریکہ وبھارت کے دباؤ پر لگائی جانے والی پابندیاں اور نظر بندی فی الفور ختم کی جائے ، پاکستانی سینماؤں میں بھارت فلموں کی نمائش پر پابندی ہٹانے کا فیصلہ واپس لیا جائے

،مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کے لیے تعلیمی اداروں کے نصاب میں اسے بہتر طریقے سے شامل کیا جائے ،سات دہائیوں سے ظلم و ستم میں کی چکی میں پسنے والے مظلوم کشمیری عوام کی آواز کو حقیقی رنگ میں دنیا کے سامنے پیش کیا جائے ، ایل اوسی پر ہونے والی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے

مرکز خالد بن ولید میں ہونے والی کل جماعتی کانفرنس کی صدارت تحریک آزادی جموں کشمیر راولپنڈی کے چئیرمین مولانا عبدالرحمن نے کی کل جماعتی کانفرنس سے چوہدری محمد امیر افضل (وائس پریذیڈنٹ تحریک انصاف)،حافظ عبدالعزیزامیر اہل سنت والجماعت،160وقاص حسن پاکستان عوامی تحریک و منہاج القران،چوہدری امتیاز احمدجماعت اسلامی چک بیلی خان،چوہدری علی اصغر سابق وائس پریذیڈنٹ ضلع کونسل،حافظ عبدالمتین صدر تحریک آزادی جموں کشمیر چک بیلی خان،160چوہدری ظہیر احمدپیپلز پارٹی پوٹھوار ٹاؤن،چوہدری صغیرچئیر مین ن لیگ آزاد کشمیر یوسی چک بیلی،کرنل اجمل راجہ پاکستان تحریک پوٹھو ہار و دیگر نے شرکت کی تحریک آزادی جموں کشمیر راولپنڈی کے چئیرمین مولانا عبدالرحمن نے کہا کہ پوری قوم آزادی کی جنگ میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ تحریک آزادی کشمیر کے لیے کردار ادا کرنے والوں کے خلاف غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہے۔

کشمیریوں کے حق میں بات کرنا بھارت کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم کو بھی پیغام دینا چاہتے ہیں کہ غلامی چھوڑ کر آزاد ملک کے وزیر اعظم کے طور پر کشمیریوں کے لیے کردار ادا کریں۔ یوم کشمیر کے دن بھارت کی فلموں کو پاکستان کے سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت دینا شرمناک فیصلہ ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہ کہ موجودہ حکومت سے پہلے بھی حکمرانوں نے بھارت کو موسٹ فیورٹ نیشن قرار دینے کی تیاری کی تھی، جسے قوم نے مسترد کردیا تھا۔ پاکستانی قوم سڑکیں نہیں مظلوم کشمیریوں کے خواب کی تعبیر چاہتی ہے

۔ اقوام متحدہ کی کشمیر پر قراردادوں کو نظر انداز کرکے حافظ محمد سعید پر قراداد کی بات کس منہ سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ چکے ہیں کہ حافظ سعید کی جماعت پر کوئی پابندی نہیں ۔ ہم پاکستان کی سالمیت پر حملہ کرنے والوں کے خلاف ملک کے طول و عرض میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ ہم حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ جدوجہد آزادی کشمیر کو مضبوط کریں۔ لندن میں جائیدادیں بنانے والے مشکل وقت میں ملک چھوڑ دیں گے۔ حکمران اپنی جائیدادوں کے بجائے ملک و قوم کا سوچیں اور مظلوم کشمیریوں پر ظلم کا راستہ روکے۔

مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ہم سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ کشمیریوں پر مظالم کا راستہ روکنے کے لیے کردار ادا کریں۔ بلوچوں نے بھی اعلان کردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شاہ زین بگٹی پچاس ہزار بلوچوں کے ہمراہ کشمیر کی آزادی کی تحریک میں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔ حکمران کیوں کشمیریوں کو نظر انداز کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ میں کشمیری لیڈر آسیہ اندرابی کی ہمت کو سلام کرتا ہوں۔نظربندی کے دوران اپنا پیغام کشمیر سے پاکستان بھیجتی ہیں۔وہ کشمیری اپنے گھروں میں پاکستانی پرچم کے پر نماز پڑھتے ہیں ۔160اس ملک کو لا الہ الا اللہ کیلئے حاصل کیا گیا۔چالیس لاکھ مسلمانوں کو۔شہید کیا گیا،ماؤں بہنوں کی عزت پامال کی گئی 160اگر کشمیری سڑکوں پر ہیں ہم بھی امیر جماعت الدعوۃ کے حکم پر سڑکوں پر ہیں 160ہم حافظ محمد سعید اس اللہ کے درویش کی نظربندی کی مذمت کرتے ہیں

،کشمیر ہماری بقاء کا مسئلہ ہے۔ہم وعدہ کریں اپنے منبرومحراب پر،اپنی کانفرنسوں اور میٹنگز میں کشمیر کی آواز ضرور اٹھائیں۔: چوہدری محمد امیر افضل نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر جہاں بھی بلائے گی ہم وہاں حاضر ہونگے اور ہم اپنی پارٹی کی طرف سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں حافظ محمد سعید پر فی الفور پابندی ختم کرے حافظ عبدالعزیزامیر اہل سنت والجماعت چک بیلی نے کہا کہ اگر حافظ محمد سعید صاحب جیسے لوگ قوم کو مل جائے تو یہ قوم اپنے مشن میں پر قائم ہوجائے گی۔ہم حافظ محمد سعید صاحب کو جو وہ کام کرتے ہیں اور انکی جماعت کو تعریف کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ہم تحریک آزادی جموں وکشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مشن کی تائید کرتے ہیں وقاص حسن عوامی تحریک و منہاج القران چک بیلی نے کہا کہ ہم جماعۃ الدعوۃ اور حافظ محمد سعید کے کاموں کو سراہتے ہیں۔ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں

کے حافظ محمد سعید کی غیر قانونی نظربندی کو ختم کیا جائے پاکستانی عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم کشمیری عوام کے حق میں تحریک آزادی جموں وکشمیر کے ساتھ کھڑے ہیں 160چوہدری امتیاز احمدجماعت اسلامی چک بیلی خان نے حافظ محمد سعید کی نظربندی یہودی لابی کو خوش کرنے کیلئے ہے۔کشمیر کے لئے ہمیں اتحاد کرنا ہوگا فرقہ واریت کو ختم کرنا ہوگا ہماری اس تفرقہ بازی سے کفار فائدہ اٹھاتے ہیں چوہدری علی اصغر سابق وائس پریذیڈنٹ ضلع کونسل مسلم لیگ ن چک بیلی خان نے کہا کہ آج تک جتنی بھی حکومتیں گزری ہیں جو کشمیر کے لئے تگ و دو کررہے ہیں۔اور میں حافظ محمد سعید کی نظربندی کی مذمت کرتا ہوں ہمارے نصاب میں کشمیر کے لئے ایک پیرا گراف ہوتا ہے اگر کوئی بیماری ہو جیسے ڈینگی ہے اس پر ہمارے نصاب کے افتتاح پر ایک باب باندھا گیا ڈینگی ہمارے لئے اتنا نقصان دہ نہیں ہے کافر ہمارے لئے ڈینگی سے بھی بڑھ کر ہے اس لئے ہمارے حکمران نصاب کے افتتاحیہ میں کشمیر کا ذکر کرے جو آج ہم نے ویڈیو دیکھی اس کو دیکھ کر ہم تو سکتے ہیں یہ تو ہمارا میڈیا بھی نہیں دکھاتاپاکستان میں کشمیریوں کیلئے جو بھی جدوجہد کررہا ہے اس میں حافظ محمد سعید آگے ہیں اور ان کو بھی کشمیری حمایت پر حافظ سعید کو نظر بند کردیا اور ہم اس کی مذمت کرتے ہیں۔حافظ سعید کی نظربندی کوئی معمولی بات نہیں بلکہ اس سے عالم کفر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ہم حکومت وقت مطالبہ کرتے ہیں کشمیر کی صحیح ترجمانی کرے اور اگر نہیں کرسکتی تو جو لوگ کشمیر کی آواز اٹھاتے ہیں ان کی حمایت کرے چوہدری ظہیر احمدپیپلز پارٹی پوٹھوار ٹاؤن نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ پورے عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

میں پیپلز پارٹی کی طرف سے حافظ محمد سعید کی نظربندی کی مذمت کرتا ہوں اور حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ کہ وہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کوختم کرے اور کشمیر کی آواز اٹھائے چوہدری صغیرچئرمین ن لیگ آزاد کشمیر یوسی چک بیلی نے کہا کہ میں تحریک آزادی جموں وکشمیر کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے سب کو ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا کیا اور میرا تعلق بھی ن لیگ سے ہے اور میں اپنی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ حافظ محمد سعید کی نظربندی کو ختم کرے اور مجھے بھی ان کی نظربندی بندی پر دکھ ہے

کرنل اجمل راجہ پاکستان تحریک انصاف پوٹھوہا رٹاؤن نے کہا کہ جو اپنے حصے کشمیر کی آزادی کی بات کرتا ہے اس نظربند کردیا جاتا ہے اور ان کی بات پر جو مسلمانوں کو ختم کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور آپ ان کی بات مان رہے ہیں۔مجھے دکھ ہمارے وزیر اعظم خود کشمیری ہیں اور وہ کشمیر کے حوالے سے خاموش ہیں۔اگر حافظ سعید صاحب کشمیر کی ساتھ ہیں تو میں حافظ سعید کی ساتھ ہوں اور پارٹی سے ہٹ کر بھی تیار ہوں۔اگر حافظ سعید مجرم ہیں تو میں بھی مجرم ہوں حافظ محمد سعید جدوجہد کررہے ہیں وہ سب کشمیر کے لئے کررہے ہیں ۔{

اپنا تبصرہ بھیجیں