141

چک بیلی خان میں ریسکیو 1122 کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

چک بیلی خان(پریس ریلیز) میڈیا کوآرڈی نیٹر ریسکیو راولپنڈی محمد عثمان گجر کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے اسٹیشن کا سنگ بنیاد چک بیلی خان میں رکھ دیا گیا۔ ریسکیو اسٹیشن کے سنگ بنیاد کی موقعہ پر پی ٹی آئی ایم این اے غلام سرور خان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجنئیر کامران رشید اور دیگر معززین علاقہ بھی موجود تھے۔ ریسکیو اسٹیشن کی تکمیل سے چک بیلی خان اور ملحقہ علاقوں کو برقت ایمرجنسی ریسکیو سروسز فراہم کی جا سکے گئیں۔سنگ بنیاد کے موقعہ پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر راولپنڈی انجنئیر کامران رشید نے کہا کہ بانی و ڈائریکٹر جنرل ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 پنجاب ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کے وژن کے مطابق ایمرجنسی ریسکیو سروسز کی فراہمی ہر تحصیل اور ٹاؤن کی سطح ممکن بنائی جائے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں