چک بیلی خان بائی پاس افتتاح لاگت 40 کروڑ آئیگی

چک بیلی خان (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے اهليان این اے 59 کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے 40 کروڑ کی لاگت سے چک بیلی خان بائی پاس اور جهنگی بھینس چار کلو میٹر روڈ کا افتتاح کیا اور بعد اذاں جلسے سے خطاب بھی کیا۔چک بیلی خان پہنچنے پر عوام نے استقبال کیا ۔وفاقی وزیر غلام سرور کا کہنا تھا کے اس حلقے کی عوام کو 35 سال بنیادی ضرورتوں سے محروم رکھا گیا۔ پی پی 10 کے لیے 2 ڈگری کالج اور جوریاں ہسپتال بھی جلد مکمل ہوگا ۔جلسے سے سابقہ امیدوار صوبائی اسمبلی چودھری افضل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے اور ہم غلام سرور خان کی سرپرستی میں اگے بھی عوام کی خدمت کرتے رہیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں