چکوال (نمائندہ خصوصی) — راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت منعقدہ سال 2025 کے میٹرک امتحانات میں ضلع چکوال کی بیٹیوں نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے پوری ڈویژن میں برتری کے جھنڈے گاڑ دیے۔ ضلع کے تین نمایاں نجی تعلیمی اداروں کی طالبات نے بورڈ کی پہلی تین پوزیشنز اپنے نام کر کے چکوال کا نام روشن کر دیا۔
ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے والے اسکولز درج ذیل ہیں:
بحریہ فاؤنڈیشن سیکنڈری سکول فار گرلز
پنجاب سیکنڈری سکول، تلہ گنگ
دارارقم سکول فار گرلز، اوڈھروال (چکوال)
اس تعلیمی فتح پر نہ صرف والدین اور اساتذہ نے خوشی کا اظہار کیا بلکہ پورے ضلع میں ایک مثبت تعلیمی فضا کو فروغ ملا ہے۔ چکوال کی بیٹیوں نے یہ ثابت کر دیا کہ محنت، لگن اور صحیح رہنمائی کے ذریعے کامیابی کسی خواب سے کم نہیں۔
عوامی پریس کلب چکوال کی جانب سے کامیاب طالبات، ان کے والدین اور متعلقہ اسکولز کی انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ کلب کے صدر چوہدری افراسیاب نے اس موقع پر کہا
یہ کارنامہ نہ صرف ضلع چکوال کے لیے فخر کا باعث ہے بلکہ یہ ہماری نئی نسل کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال بھی ہے۔ ہم ان بچیوں کے تابناک مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ باخبر…
اسلام آباد(اویس الحق سے)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عمر ایوب…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ذرائع کے مطابق پاسپورٹ میں تبدیلی کے حوالے سے ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن…
اسلام آباد(اویس الحق سے)طالبان وزیر خارجہ کے دورے کے فوری بعد بھارت نے افغانستان کے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جوڈیشل مجسٹریٹ نے اسلام آباد کے نجی شاپنگ مال کے فلیٹ میں…
"نوجوانوں کا پاکستان، بوڑھے نہیں چلے گے" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ ایک حقیقت ہے…