264

چکوال :کلرکہار کے قریب 2 سو گاڑیوں میں تصادم

چکوال (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر کہار کے پاس 200 سے زائد گاڑیوں کا تصادم۔حادثہ کلر کہار پہاڑیوں سے پہلے پیش آیا
۔تفصیلات کے مطابق موٹروے پر چکوال کلر کہار کے قریب دو سو کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہیں ایم ٹو موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے عینی شاہد ین کے مطابق شدید دھند کے باعث گاڑیاں ایک دوسرے سے جا ٹکرائی ہیں، چکوال بلکسر موٹروے پر دھند کی وجہ سے گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ چکوال دھند کے پیش نظر فوری اقدامات کرتے ہوئے موٹروے کو بند کر دیا گیا ۔ موٹروےM2 بلکسر سے للہ تک شدید دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں