158

چکوال‘سروس سٹیشن پر کھڑی گاڑی نامعلوم چور لے اڑے

تھانہ صدر چکوال کے سامنے سروس سٹیشن پر کھڑی گاڑی نامعلوم چور لے اڑے، گاڑی میں موجود ایک لاکھ 22ہزار روپے کی نقد رقم،سونے کی انگوٹھی اور گاڑی کے کاغذات بھی گاڑی کے ساتھ ہی چوری کر لیے گئے۔ چوہدری ساجد حسین ساکن لکھوال نے اپنی گاڑی سوزوکی مہران ماڈل2004نمبری ایل زیڈ اے 3320تھانہ صدر کے سامنے واقع سروس سٹیشن پر سروس کرنے کے لیے کھڑی کی اور گاڑی کی چابی سروس سٹیشن پر کام کرنے والے ورکر اظہار حسین کے حوالے کر دی،گاڑی میں ایک لاکھ بائیس ہزار کی رقم، کاغذات اور سونے کی انگوٹھی ڈیش کور میں رکھے تھے۔سروس سٹیشن ورکر نے گاڑی سروس کرنے کے بعد کھڑی کر کے اس کی چابی دیوار کے ساتھ لٹکا دی اور خود کام میں لگ گیا۔ اس دوران نامعلوم شخص نے گاڑی کی چابی دیوار سے اتاری اور گاڑی بھگا کر لے گیا۔واقعہ کی اطلاع سٹی پولیس کو دیدی گئی ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں