126

چکسواری‘پی پی پی کی قربانیاں لازوال ہیں‘چوہدری عبدالمجید

چکسواری (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور بھٹو خاندان نے پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے استحکام اور غریب عوام کے لئے دی جانے والی قربانیاں لازوال ہیں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور محترمہ بینظیر بھٹو کی حقیقی تصویر ہیں ان کی قیادت میں پارٹی ایک بار پھر مضبوط سیاسی قوت کے طور پر سامنے آئے گی جو ملک کو درپیش چیلنجوں سے نکال سکے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی کا 18 اکتوبرکو کراچی میں ہونے والا جلسہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا۔ جس میں ملک کے کونے کونے کی طرح آزاد کشمیر سے بھی پیپلز پارٹی کے جیالے بھرپور انداز میں قافلوں کی شکل میں مزار قائد پر حاضری دیکر قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیربھٹو سے اپنی وفاداری کا ثبوت دیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روپیال میرج ہال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری ندیم حسین روپیال ، پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر وایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل چوہدری مشتاق، ایڈمنسٹریڑ میونسپل کمیٹی چوہدری حاجی خالد حسین، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری سوار خان ،وزیراعظم کے سٹاف آفیسر چوہدری محمود علی کے علاوہ پیپلز پارٹی کے کارکنان اور عوام علاقہ بھی موجود تھی ۔وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا کہ بھٹو خاندان نے ملک ،غریب عوام اور جمہوریت کے لئے جو قربانیاں دیں اس سفر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ملک کے کونے کونے تک پھلایا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پاکستان کے عوام کی آواز ثابت ہونگے پیپلز پارٹی ہی واحد وہ جماعت ہے جو ملک کو موجودہ چیلنجز سے نکال سکتی ہے ۔پیپلز پارٹی وفاق کی علامت ہے اور اس جماعت نے پاکستان کو جمہوری لحاظ سے مضبوط بنایا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بناکر پاکستان کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا ۔انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پیپلز پارٹی کی بنیاد ہی مسئلہ کشمیر پر رکھی تھی اور کشمیر کی آزادی کے لئے ہزار سال تک جنگ لڑھنے کا عہد کیا ۔کشمیری اپنے محبوب قائد اور محترمہ بینظیر کی حقیقی تصویر بلاول بھٹو زرداری کی ہرکال پر لبیک کہیں گے اور پارٹی کے استحکام کے بھرپور جہدوجد جاری رکھیں گے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی سیاسی بصیرت اور فہم و فراست کی بدولت پیپلز پارٹی کی حکومت نے پورے پانچ سال مکمل کیے جو ملکی تاریخ میں پہلا واقعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کے پر امن حل کے لیے کوششیں کیں اور پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کامسئلہ کشمیرپر مضبوط اور ٹھوس موقف سے مسئلہ کشمیر کے حل میں اہم پیش رفت ہوگی۔انھوں نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی طرف سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے بنیادی مسلمہ حق خودارادیت کی حمایت کی ہے اسی وجہ سے کشمیری پاکستان کو اپنی امیدوں کامحوراورمرکز سمجھتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کے لیے کشمیریوں کا خون بھی حاضرہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجیدمختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر ون پوائنٹ ایجنڈا ہے ۔ تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے آزادخطہ کی حکومت بھرپورکوششیں کررہی ہے۔ آزادخطہ کی تعمیروترقی اورخطہ کی خوشحالی کے لیے وفاقی حکومت کے تعاون سے مذید میگاپراجیکٹس شروع کریں گے ۔متاثرین منگلاڈیم نے پاکستان کی زرعی، معاشی واقتصادی ترقی کے لئے اپنے اباؤ اجداد کی قبروں کی قربانیاں دیں جو پاکستان سے کشمیریوں کی جذباتی وابستگی کا اظہار ہے ۔ میرپورمیں انٹرنیشنل ایئرپورٹ،کھڑی شریف اسلامی یونیورسٹی اور میرپور میں ایک نیا جدید ہسپتال بنانے کے لئے ہرممکن کوششیں کی جارہی ہیں ۔ آزادخطہ میں پیپلزپارٹی کی عوامی حکومت لوگوں کے مسائل بلاتخصیص ان کی دہلیز پرحل کررہی ہے ۔وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ میں پارٹی ویژن کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھارہے ہیں۔ آزادکشمیر میں گڈگورننس کا قیام، قانون وآئین کی حکمرانی،رشوت کا خاتمہ اوربیس کیمپ کے خطہ کومثالی خطہ میں بدلنامیری حکومت کی ترجیحات ہیں۔ ہماری حکومت کے عملی اقدامات سے آزادکشمیر کے معاشی اورسیاسی کلچر میں تبدیلی پیداہوئی ہے۔انھوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی مفاہمتی پالیسی کے تحت آزادکشمیر کی اپوزیشن کو ان بورڈکر رکھاہے۔ ہماری بہترحکمت عملی کے باعث خطہ کے سیاسی کلچر میں خوشگوار تبدیلی آئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ ضرورت اس امرکی ہے کہ تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی کے لیے پوری کشمیرقوم ون پوائنٹ ایجنڈے کے تحت مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بین الاقوامی سطح پر اپنی کوششیں مزید تیز کرئے تاکہ گذشتہ 66سالوں سے بھارتی ظلم وستم کا نشانہ بننے والے نہتے کشمیریوں کو بھارت کے چنگل سے آزادی مل سکے۔{jcomments on}

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں