چکری روڈ پر بلیو ورلڈ سٹی میں CCD کا بڑا آپریشن

اسلام آباد (حماد چوہدری)گزشتہ رات چکری روڈ پر قائم بلیو ورلڈ سٹی میں سی سی ڈی (CCD) نے ایک بڑا اور بھرپور آپریشن کیا۔ آپریشن میں سی سی ڈی کے مسلح کمانڈوز نے حصہ لیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سخت چیکنگ کی۔

ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی اہلکاروں نے بلیو ورلڈ سٹی کے سیکیورٹی گارڈز کو طلب کرکے ان کے زیرِ استعمال اسلحہ کی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر موجود رہی۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی، تاکہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جا سکے۔