کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے دور کو سیاسی تاریخ کا سنہرا دور قرار دیا جے یو ائی کے صوبائی رہنما مولانا احسان اللہ چکیالوی نے چوہدری نثار علی کو ملک کا بڑا زیرک رہنما قرار دیتے ہوئے
کہا کہ چوہدری نثار علی جیسے لوگ صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں چوہدری نثار علی ہمارے خطے کے محسن تھے ان کی خدمات کے نشانات ہر جگہ موجود ہیں۔
مسلم لیگ ن کلرسٹی کے صدر حاجی اخلاق حسین نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے کبھی وعدہ
خلاف نہیں کی ان کے ادوار میں مسلم لیگ ن کے کارکنوں کو بڑی عزت ملی چوہدری نثار علی خود مسلم لیگ ن چھوڑ گئے ورنہ کارکن آج بھی ان کے ساتھ ہوتے پیپلز پارٹی کلرسٹی کے صدر نوید اختر مغل نے کہا
کہ چوہدری نثار علی نے ہمارے علاقے کی بڑی خدمت کی ہم پر بڑا احسان ہے مگر ان کے بعد اس طرح کام نہ ہوسکے،کلرسیداں میں پانی کے دیرینہ مسئلہ کو چوہدری نثار علی نے حل کیا۔شیخ حسن سرائیکی نے کہا کہ چوہدری نثار سے رابطوں میں بہت اسانی تھی ہر کارکن کو بڑی عزت ملتی تھی
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…