153

چوہدری محمد بشیر کا ریڈفاؤنڈیشن ہائی سکول کادورہ

چکسواری(نعمان نمبر دار نمائندہ پنڈی پوسٹ)چوہدری محمد بشیر پروازصدر معلم گورنمنٹ ہائی سکول ڈھانگری بالا نے

کنٹرولر امتحانات ریجن میرپور کی دعوت پر ریڈ فاؤنڈیشن ہائی سکول چکسواری کا تفصیلی دورہ کیا راجہ محبوب خان لیکچرار گورنمنٹ ڈگری فتح پور کوٹلی دورے میں اُن کے ہمراہ تھے اُنہوں نے ادارہ میں جاری سالانہ امتحانات کے جملہ پہلوؤں کا جائزہ لیا ۔ادارے کے ماحول اور کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے اُنہوں نے کیا کہ سالا نہ امتحان کا انعقاد بہترین اور منظم انداز میں ہورہا ہے۔امتحانی پرچہ جات کی تیار ی ریجن کی بنیاد پر ہونے کی وجہ سے ایجوکیشن کوالٹی میں بہتری پیدا ہوئی ہے۔ اس لیے ایک مشبت پہلوہے اُنہوں نے مذید کہا کے ادارہ ہذا کی عمارت تعلیمی ماحول اور دریگر سہولیات اعلیٰ معیارکی ہیں اور بلاشبہ ادارہ ہذا کا شمار علاقے کے سب سے اچھے اداروں میں ہوتاہ ہے ادارہ میں مہیا کی گئی سہولیات ایک اچھے اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کی ضروریات کے عین مطابق ہیں۔اُنہوں نے ادارے میں خدمات سر انجام دینے والے اساتذہ کے کام کو سراہا اور کہا کے ریڈفاؤنڈیشن کا ٹیچر ز ٹریننگ پروگرام اور اساتذہ کی محنت اور لگن ہی اس ادارے کے معیار کی وجہ ہے۔اُنہوں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ بہترنتائج کے لیے اساتذہ اور طلبہ کی رہنمائی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتے رہیں گے اور جب بھی ریڈ ؤنڈیشن نے اُن کو دعوت دی وہ ضرور حاضر ہو ں گئے۔

چوہدری نور حسین عظیم رہمنا تھے ‘ابرار نیاز
چکسواری(نعمان نمبردار نمائندہ پنڈی پوسٹ)عوامی اتحاد ایل اے ٹو چکسواری کے مرکزی طالبعلم رہنمار ابرار نیاز نے چوہدری نور حسین مرحوم کی وفات پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کے چوہدری نور حسین ریاست جموں وکشمیر کی بڑی قدر آور شخصیت اور عظیم رہنما تھے۔جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں تحریک آزادی کشمیر التحکام پاکستان اور بالخصوص ریاست کے تشخص کے لیے نہ صرف بھرپور کردار ادا کیا بلکہ انہوں نے ہمیشہ کٹھن اور مشکل حالات میں ریاستی تشخص کے لیے اپنا کردار ادا کیا اُنہوں نے کہا کے چوہدری نور حسین کی وفات سے پیدا ہونے والا خلامدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا ۔اُنھوں نے کہا کے اللہ پاک مرحوم کو نبی ﷺ کے صدقے جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔اس دکھ کی گھڑی میں ہم لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں

چوہدری نور حسین نے ریاست جموں کشمیر سے برادری ازم کو ختم کیا ‘سکندر حیات کالس
چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)آزاد پریس کلب چکسواری ایک تعزیتی اجلاس بانی صدر سکندر حیات کالس کی صدارت میں منقعد ہوا اجلاس میں سابق وزیراعظم آزادکشمیربیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد متحرم چوہدری نور حسین (مرحوم)کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گی۔مرحوم کے لیے بلند درجات کے لیے دعا کی گی۔اس موقع پر سکندر حیات کالس نے کہا کے چوہدری نور حسین(مرحوم)اپنی سیاسی بصیر ت کے ذریعے ریاست جموں وکشمیر سے برادری ازم کی لنعت کو ختم کیا۔آپ نے مظلوموں کے حقوق کی خاطر آواز بلند کی جس کی سزا آپکو قید وبند کی صورتوں میں ملی۔اُنہوں نے کہا کے آپکی تحریک آزادی پاکستان وکشمیر کے لیے خدمات ہمیشہ یار رکھی جائیں گی۔اجلاس میں آزادپر یس کلب کے سرپرست اعلیٰ حق نواز صدیقی سینئر نائب صدر غلام فریدراجہ نائب صدر تصور سجاول ،نائب صدر دوئم مہربان حسین ،نائب صدر سوئم واجد علی،سیکرٹری جنرل اعجاز شاہ کاظمی،ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوید مغل،سیکرٹری مالیات ثاقب ظفر،سیکرٹری نشرواشاعت محمدمعروف خالد شاہ حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی

ڈسٹرکٹ بارمیرپورکے نائب صدر اور دیگر ایڈووکیٹ کا چوہدری نور حسین کی وفات پر اظہار تغزیت

چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)سینئر نائب صدرڈسٹرکٹ بارمیرپور احتشام الحق خواجہ ایڈووکیٹ،امین بیگ ایڈووکیٹ ،راجہ طاہر بوستان اوڈووکیٹ ،غالب بوستان نے چوہدری نور حسین کی وفات پر اظہار تعزیت کیا سابق وزیراعظم آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے والد محترم چوہدری نور حسین کی وفات پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے (مرحوم)کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دُعا کی

تحریک آزادی میں ہونے والی بیرونی واندرونی سازششوں کو بے نقاب کیا‘احتشام الحق
چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)احتشام الحق خواجہ ایڈووکیٹ سینئر نائب صدر ڈسٹرک بار ضلع میرپور نے آزاد پریس کلب کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران اُنہوں نے نئے منتخب عہدیدران کو مبارکباد پیش کی اس موقع پر اُنھوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا کے صحافت ایک مقدس پیشہ ہے۔اور صحافی معاشرے کی آنکھ ہوتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کے تاریخ کثیر نومسخ کرنے کے لیے روز اول سے بیرونی قوتوں نے انتشہار کو شش کی مگرقلم کی حرمت نے ہمیشہ کشمیری قوم کو سچی وحقائق پر مبنی تاریخ پیش کی اور تحریک آزادی میں بھی ہونے والی بیرونی واندرونی سازششوں کو ہمیشہ بے نقاب کیا ہے ہمارا مذہب بھی ہمیں سچ بولنے کا درس دیتا ہے ۔لہٰذاصحافیوں کو چاہیے کے ہمیشہ بلا خوف وخطر ہو کر حق وسچ کا ساتھ دیں۔سیاسی پر عہدہ ہنایت ایم ذمہ داری ہوتی ہے۔اگر اس ذمہ داری کا احساس کیاجائے جو احساس ذمہ داری ہے۔ایمانداری سے ہو ۔یہ ممکن نہیں کے ملک میں خوشحالی نہ آئے۔آزادی کشمیر کے لیے ہر جائز طریقے اور ہر اُس حکمران کا ساتھ دیں گئے۔#

اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر رہا ہے‘میمونہ شاہ
چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف خود کشمیری ہیں اور وہ کشمیر ی قوم کے درد سے بخوبی واقف ہیں۔تحریک آزادی کشمیر کے لیے ان کی جدوجہدوکوششوں کو کشمیر ی قدر کی نگار سے دیکھتے ہیں۔آزاکشمیر میں قائدن لیگ فاروق حیدر کی قیادت میں متحدومنظم ہے اور آزاکشمیر غربت رشوت خوری ،مہنگائی کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن)سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری میمونہ شاہ نے چکسواری آزادپریس میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کے بھارت نے 65سالوں سے کشمیر کے قدرتی وسائل پر جابرانہ قبضہ کر رکھا ہے۔اور مقبوضہ کشمیر میں کتنے ڈیم بنا کر پاکستان کو بنجر کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔مگر جب تک ایک کشمیری زندہ ہے وہ آزادی کے لیے قربانی دیتے رہیں گے ۔اور بھارت اپنے مکروعزائم میں کبھی کامیاب نہ ہوگا ۔انہوں نے کہا اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کر ہی ہے۔کشمیر یوں کے حق خودارایت کو تسلیم کرنے کے باوجود بھارت سے اقوام متحدہ اپنی قرارداروں پر عمل نہیں کرواسکی ۔انہوں نے کہا کے کشمیر یوں کو جبڑاً غلام رکھنا ناممکن ہے اور پوری دنیا پر آج بھارتی سکولرازم بے نقاب ہو چکا ہے۔جو قومیں دوسری قوموں کو غلام رکھتی ہیں وہ خود کبھی بھی سچی وحقیقی آزادی نہیں دیکھ سکتی اسی وجہ سے آج بھارت کی مختلف ریاستوں میں آزادی کی تحریکوں کی وجہ سے بھارتی فوجی بھی خود کشیاں کر رہے ہیں۔

سیاسی وسماجی راہنماؤں کی آزادپریس کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

چکسواری(نعمان نمبر دار)سیاسی وسماجی راہنماؤں راجہ محمد افسرخان آف پنیام اورمحمد شوکت اعوان نے آزادپریس کلب چکسواری کا دورہ کیا اور نومنتخب عہدیداران کو مبارکباددی۔انہوں نے کہاکہ چکسواری جو تمام برادریوں کا مسکن ہے یہاں ہرطرح کی تعمیری سرگرمیوں کے پھلنے پھولنے کے مواقع ہیں اور ہمیں ان مواقع سے بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے۔پریس کلب کا قیام وقت کی ضرورت تھا کیونکہ آبادی اورمسائل کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ شعبہ صحافت میں بھی خاطرخواہ ترقی کی ضرورت تھی۔اُمید ہے کہ آزادپریس کلب چکسواری کے بانی اراکین چکسواری کے مسائل کے حل میں اپنابھرپورکرداراداکریں گے اور قلم کی حرمت کی پاسداری کریں گے۔اس موقع پر پریس کلب کے صدرچودھری سکندرحیات کالس، سینئر نائب صدرغلام فرید راجہ اور سیکرٹری جنرل پروفیسر سید اعجاز کاظمی وہاں موجود تھے۔

وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کا تین سالہ دورِ حکومت مثالی ہے‘مسکین حسین شاہ

چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر کے مرکزی راہنما سید مسکین حسین شاہ آف یونین کونسل فیضپورشریف(ڈہانگری بالا)نے میڈیاکے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرچودھری عبدالمجید کا تین سالہ دورِ حکومت مثالی دورہے۔وزیراعظم آزادکشمیر چودھری عبدالمجید کے خلاف سازشیں کرنے والے ہمیشہ ناکام ہوئے اور اپنے ہی بُنے ہوئے جال میں پھنس گئے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پورے آزادخطہ میں بلاتخصیص ترقیاتی کام کرواکرخودکوحقیقی معنوں میں عوامی وزیراعظم ثابت کردیاہے۔انہوں نے کہاکہ اتنی شاندار کارکردگی کی بنیادپروزیراعظم آزادکشمیراوران کی پوری ٹیم مبارکبادکی مستحق ہے۔
بائیس فروری کا سورج فاروق طاہر کی جیت کی نوید لے کر طلوع ہو گا‘عدنان علی چودھری
چکسواری(نعمان نمبر دارنمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)آزادکشمیر حلقہ2 چکسواری ،اسلام گڑ ھ کے جنر ل سیکر ٹری عد نان علی چودھری نے کہا ہے کہ بلو چ کا الیکشن مسلم لیگ (ن) آزا د کشمیر راجہ فا روق حیدر ،طا رق فا روق اور چودھری رخسا ر کی قیا دت میں فا روق طا ہر کی صورت میں بھا ری اکثر یت سے جیت جا ئے گی ۔22فروری کا سو رج فا روق طا ہر کی جیت کی نو ید لے کر طلو ع ہو گا ۔پا کستا ن پیپلز پا ر ٹی نے صرف میر ٹ کا قتل عا م کیا ہے۔مسلم کا نفر نس کا آزا د کشمیر بھر سے صفا یا ہو گیا اور بلو چ سے مسلم لیگ (ن) کی جیت میں رکا و ٹ بن رہی ہے ۔عوام با شعور ہو چکی لو ٹو ں کو ہر محا ز پر مسترد کر دئے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہار انھو ں نے مسلم یو تھ ونگ کے نو جوانو ں سے با ت چیت کے دوران کہا ۔جن میں مسلم لیگی نو جوان راہنما عاد ل ظہور ،عادل علی ،چودھری ابرار گجر ،چودھری شکیل گجر ،راجہ اسد کیا نی ،چودھری جمشید ،چئیر مین عرفان اقبال جبکہ نو جوان صحا فی چودھری واجد علی،نمبردار نعمان و دیگر بھی مو جو د تھے ۔انھو ں نے کہا آج الیکشن کے دوران بھی اعلا نا ت اور جعلی نو کر یا ں کا جھا نسا دے کر پیپلز پار ٹی الیکشن نہیں جیت سکتی ۔غا ز یو ں اوہ شہدا کی دھر تی کے لو گ با شعور ہیں ۔وہ پیپلز پار ٹی کی چا لو ں میں نہیں آئیں گے ۔اس وقت ریا ست کے اندر حکومت نا م کی کو ئی چیز نظر نہیں آرہی ۔ہر طرف افر اتفر ی کا عا لم ہے ۔بے رو ز گا ری کا ایک طو فان ہے ۔مو جودہ مہنگا ئی کے دور میں ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے کہ ایک دفعہ پھر پیپلز پار ٹی کو ووٹ دئے بلو چ کے غیور اور بہادر عوام تبدیلی چا ہتے ہیں ۔اور وہ تبدیلی ضرور آکر رہے گی ۔کا رکن مسلم لیگ قا ئد پا کستا ن میا ں نواز شر یف ،راجہ فا روق حیدر ،طا رق فا روق ،چودھری رخسا ر کا پیغا م گھر گھر لے کر جا ئیں گے ۔22فروری کو حلقہ بلو چ کی عوام شیر پر مہر لگا کر بھا ری اکثریت سے فاروق طا ہر کو کا میاب کر یں گے۔

بہت جلد حکومت گراؤ مہم کا آغاز کر نے والا ہوں‘چودھری عبدالرحمن

چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق اُمیدواراسمبلی چودھری عبدالرحمن ایڈووکیٹ نے آزادپریس کلب چکسواری کے قیام اورنومنتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی۔اس موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور صحافیوں کو چاہیے کہ وہ اس کے تقدس کو برقراررکھتے ہوئے غیرجانبدارہوکر عوامی مسائل کو اقتدارکے ایوانوں تک پہنچائیں۔انہوں نے کہاکہ آئند ہ الیکشن میں عوامی طاقت کے سا تھ ڈنکے کی چو ٹ پر الیکشن لڑو گا۔مجاور وزیر اعظم کو آئند ہ الیکشن میں عبر ت نا ک شکست سے دو چا ر کر یں گے ۔میر ی سیاست کا مقصد صر ف اور صرف عوامی خد مت کر نا ہے ۔علا قا ئی اور برداری ازم کی سیا ست کے خلا ف ہو ں ۔انشا ء اللہ حلقہ2 کی عوام نے تعا ون کیا تو حلقہ2چکسواری کی سیاست کا رخ تبد یل کر دو ں گا ۔انھو ں نے کہا کر پٹ نظام کے خلاف ہو ں ۔مجاور وزیر اعظم نے حلقہ2 کا مسائل کا گڑھ بنا دیا۔مجاور کی سب سے بری نا لائقی یہ ہے کہ چکسواری کو ابھی تک تحصیل کا درجہ نہیں دلاؤ سکا۔بہت جلد حکومت گراؤ مہم کا آغاز کر نے والا ہوں ۔حلقہ2 چکسواری کی عوام کے ساتھ جو زیادتیا ں کی گئی چودھری عبدالمجید کا یوم حساب قر یب آرہا ہے ۔کر پشن ،لو ٹ مار اور زمینو ں کا پیسہ مجاور کو کسی صورت عزم نہیں کر نے دیں گئے ۔چکسواری سابق امیدوار اسمبلی چودھری عبدالر حمان ایڈووکیٹ نے کہا حلقہ2 چکسواری پسماند گی کا گرھ بن گیا ہے ۔حلقہ2 چکسواری کی عوام سے مجاور وزیر اعظم کس با ت کا بد لہ لے رہا ہے ۔عوام ذلیل خوار ہو رہی ہے ۔سرکاری سکولو ں کی عما ر تیں کھنڈرات بن چکی ہیں ۔پڑھے لکھے نوجوان در بدر کی ٹھوکر یں کھا رہے ہیں ۔جبکہ سرکار ی ملازمو ں نے اندھیر نگر ی مچا رکھی ہے ۔تھانہ کچری کی سیاست کو فروغ دیا جا رہا ہے ۔مجاور وزیر اعظم مال بناؤ پالیسی پر گا مزن ہے ۔انھوں نے کہا عوام مسائل کے حل اور تعمیر وترقی کے لیے میرا سا تھ دے ۔آئند ہ الیکشن میں چودھری عبدالمجید کو نشان عبرت بنا دیں گئے ۔عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو چکی ہے۔

ہم آزادپریس کلب چکسواری کے بانی اراکین ہیں‘مشترکہ بیان
چکسواری(نمائندہ پنڈی پوسٹ)آزادپریس کلب چکسواری کے نومنتخب عہدیداران ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوید حسین مغل اور سیکرٹری مالیات چودھر ی ثاقب ظفر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاآزادپریس کلب چکسواری کے علاوہ ہماراکسی اورپریس کلب سے کوئی تعلق نہیں اور اس حوالے سے شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم آزادپریس کلب چکسواری کے بانی اراکین ہیں اورہم پریس کلب کو کیسے چھوڑ سکتے ہیں۔پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران سے ہماراکوئی اختلاف نہیں اور نومنتخب صدرچودھری سکندرحیات کالس کی قیادت میں آزادپریس کلب چکسواری کی پوری صحافتی ٹیم متحدہے اور پریس کلب کے مفاد ،بقاء اور سلامتی کیلئے ہم اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں