چوہدری عمران الیاس‘ٹکٹ ہولڈر مسلم لیگ ن

چک بیلی خان کو تحصیل بنانے کا وعدہ وفا ہوگا؟

آج کی تحریر میں ہم ذکر کرینگے صوبائی حلقہ پی پی 11 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار چوہدری عمران الیاس کی سیاسی و ذاتی زندگی پر اور کوشش کرینگے کہ انکی زندگی کے ان پہلووں کو اجاگر کیا جائے جنکے حوالے سے لوگ بہت کم جانتے ہیں چوہدری عمران الیاس جنھوں نے بہت کم وقت میں بطور نوجوان سیاسی شخصیت سیاسی میدان میں اپنا لوہا منوایا اور ایک منفرد مقام حاصل کیا یہ ضلع راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ کے گاوں جراہی میں چوہدری محمد الیاس کے گھر پیدا ہوئے انکی کوئی بہن نہیں صرف بھائی ہیں جو اپنا اپنا کاروبار کرتے ہیں انھوں نے اپنی تعلیم گورڈن کالج راولپنڈی سے مکمل کی چوہدری عمران الیاس کا گھرانہ راولپنڈی کی سیاست میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے انکے خاندان کے بڑے انکے ماموں سابق سینیٹر چوہدری تنویر علی خان ہیں جنکا راولپنڈی کی سیاست میں ایک بڑا نام ہے دوسرے ماموں بانی تحریک صوبہ پوٹھوہار ملک امریز حیدر ہیں انکے علاوہ انکے ماموں ملک غلام رضا اور کزن ملک یاسر اور چوہدری سرفراز افضل بھی ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں جبکہ انکے والد چوہدری محمد الیاس کا بھی علاقائی سیاست میں ایک منفرد مقام ہے نہ صرف سیاست بلکہ سماجی اور مذہبی حوالے سے بھی انکا علاقے میں ایک نام و مقام ہے وہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر 2001 کے بلدیاتی انتخابات میں نائب ناظم جبکہ 2005 کے انتخابات میں ناظم رہے ہیں چوہدری عمران الیاس نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد اپنا بزنس کیا جو آج تک کر رہے ہیں وہ اپنے فیملی بیگ گراونڈ کی وجہ سے سیاسی طور پر ہمیشہ متحرک رہے ہیں

اپنے والد کے ساتھ انکی الیکشن کمپین چلاتے رہے ہیں مگر عملی طور پر انھوں نے خود 2015 کے بلدیاتی انتخابات میں بطور چیئرمین مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر حصہ لیا پہلی دفعہ ایک نوجوان کا سیاست میں آنا دوسری طرف پرانے سیاسی لوگ مدمقابل تھے مگر اسکے باوجود واضع اکثریت سے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اسکے بعد وہ اپنی یونین کونسل کی سطح پر کافی متحرک رہے اور علاقے میں کئی ترقیاتی کام کروائے اور کافی متحرک رہے یہی وجہ کہ چوہدری نثار علی خان جو وفاقی وزیر داخلہ کے عہدے پر فائز تھے انکو کافی پسند کرتے تھے چوہدری عمران الیاس نے اب مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کے لیے اپلائی کیا گوکہ انکے مدمقابل بہت سے سینئر سیاستدانوں نے جو ماضی میں الیکشن جیتتے آئے ہیں انھوں نے اپلائی کیا ہوا تھا لیکن قسمت کی دیوی ان پر مہربان ہوئی اور ٹکٹ کے لیے قرعہ انکے نام کا نکل آیا اب یہ حلقہ پی پی گیارہ سے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں چوہدری عمران الیاس صبح سویرے اٹھتے ہیں اور گھر پر آئے لوگوں سے ملتے ہیں یا پھر اپنے حلقے میں لوگوں کی خوشی غمی میں شریک ہوتے ہیں

انکے ووٹرز کی ان تک رسائی بہت آسان ہے انکا موبائل نمبر ہر کسی کے پاس موجود ہے جو بآسانی ان سے رابطہ کر سکتا ہے انھوں نے شادی اپنی ماموں زاد کزن سے کی ہے انکے سسر ملک جہانگیر بھی سیاسی طور پر جانی پہچانی شخصیت ہیں وہ یونین کونسل کے کے چیئرمین رہ چکے ہیں چوہدری عمران الیاس کے پانچ بچے ہیں انکے سیاسی جانشین اور سیاسی مسقبل کے طور پر انکے چھوٹے بھائی چوہدری کامران الیاس نظر آتے ہیں جو اپنے بھائی کے ساتھ شانہ بشانہ ہر جگہ موجود ہوتے ہیں اسکے علاوہ انھوں نے ہی اپنے بھائی کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ راولپنڈی کی سیاست میں چوہدری فیملی کا ہمیشہ سے اہم کردار رہا ہے سابق سینیٹر چوہدری تنویر علی خان کو پارٹی قائد میاں نواز شریف مشکل وقت کا ساتھی سمجھتے ہیں شاید اسی وجہ سے پی پی 11سے ن لیگ کا ٹکٹ چوہدری عمران الیاس حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں