علاقائی

چوک پنڈوڑی بھاٹہ روڈ کی تعمیر میں سر عام ناقص میٹریل کا استعمال

مانکیالہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ سردار محمد بشارت)چوک پنڈوڑی تا بھاٹہ روڈ کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ قومی خزانے سے کروڑوں روپے کے منصوبے پر چھاٹہ پروگرام کے تحت روڈ کی تعمیر کا کام جاری ہے انکا کہنا ہے عوامی نمائندے جو کنکریٹ کو اکھاڑ کر پیمائش کرتے تھے اور موقع پر ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کے آڈر جاری کرواتے تھے انہیں معلوم نہیں ہے کہ کلرسیداں تا روات روڈ اور چوکپنڈوڑی تا بھاٹہ روڈ پر غیر معیاری کام غیر معیاری میٹریل استعمال ہو رہا ہے عوامی کے ٹیکس کے پیسوں کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹا جا رہا ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے اور ایم این موقع پر وزٹ کریں روڈ میں استعمال ہونے والے میٹریل کی کوالٹی کو چیک کریں اور سرکاری شیڈول کے مطابق روڈ کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں علم ہوتا کہ روڈ کو اس طرح ناقص میٹریل سے غیر معیاری تعمیر کی جائے گی تو ہم روڈ کو اکھاڑنے ہی نہ دیتے کیونکہ پہلے جو روڈ تھی اس سے بہتر تھی مقامی لوگوں نے ڈی سی راولپنڈی اور متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ ایم پی اے اور ایم این کو فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے

بہرام خان

Recent Posts

شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین جہلم سے تعلق رکھنا والا ایک اور نوجوان وطن پر قربان

جہلم کا بہادر بیٹا علی عمران مادرِ وطن پر قربان ہو گیاایس ایس جی کمانڈو…

4 hours ago

چوری کی وردات

گوجرخان تھانہ گوجرخان کے باہر کھڑا کچہری کلرک عمان واجد کا قیمتی 125 موٹر سائیکل…

5 hours ago

گردہ ٹرانسپلاٹ کیس میں گرفتاری

بحریہ ٹاؤن گردہ ٹرانسپلانٹ کیس میں ڈاکٹر منظور حسین کی ھائی کورٹ سے ضمانت ریجیکٹوسیم…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا

کلر سیداں (یاسر ملک) تھانہ کلر سیداں پولیس نے جعل سازی اور فراڈ کے الزام…

6 hours ago

کلر سیداں پولیس کی بروقت کارروائی دو افراد گرفتار  22 لاکھ روپے مالیت کی گاڑی بازیاب

کلر سیداں (یاسر ملک) کلر سیداں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو…

6 hours ago