کلرسیداں(نمائندہ ، پنڈی پوسٹ) انجمن تاجران چوکپنڈوڑی پراچہ گروپ کے مرکزی دفتر میں ہنگامی اجلاس زیرصدارت مرکزی صدر راجہ زعفران جنجوعہ منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں تاجر برادری نے شرکت کی۔
اجلاس میں فلسطین کے نہتے مسلمانوں پر اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف بروز جمعہ بعد نماز جمعہ 2 بجےاحتجاجی ریلی کا انعقاد اور بازار میں موجود ہر قسم کی اسرائیلی پروڈکٹ کے فروخت پر پابندی پر اتفاق کیا گیا ۔
اس موقع پر سابق صدر راجہ سہیل جہانگیر ۔سینئر نائب صدر چوھدری یاسر ولایت چوہان ۔قاری فخر نوید صدیقی ۔قاری وقاص حبیب کیانی اور حافظ وقاص نقشبندی سمیت تاجران نے شرکت کی۔