کلرسیداں‘اغوا کیس کے نامزد ملزم کو رہائی کا حکم 32

چوکپنڈوڑی میں پولیس کا جوئے بازی کی محفل چھاپہ جواری فرار

چوکپنڈوڑی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلرسیداں پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، داؤ پر لگی رقم اور دیگر اشیاء قبضہ میں لے کر 16جواریوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ چوک پنڈوری بھاٹہ روڈ کے قریب جنگل میں جوئے کی محفل سجی ہوئی ہے جس پر ایس ایچ او انسپکٹر بشارت علی عباسی نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جسے آتا دیکھ کر قمار بازوں نے دوڑیں لگا دیں

پولیس نے تعاقب کر کے فاروق،عقیل،عمران شہزاد،باسط،شرافت اور 10/12 نامعلوم ملزمان کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم 3300 روپے، دو عدد مرغے جن میں سے ایک عدد اصیل اور موقع پر کھڑے چھ عدد موٹر سائیکل قبضہ میں لے لیے گئے جبکہ دیگر بھاگ جانے والے ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں