چوک پنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کلر سیداں کے نواحی قصبہ چوکپنڈوری میں تین ملزمان نے گن پوائنٹ پر ایک شخص سے 46ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ مسکین سکنہ چوکپنڈوری نے کلرسیداں پولیس کو بتایا کہ وہ ٹینٹ سروس کا کاروبار کرتا ہے۔
گزشتہ شب 9 بجے کے قریب گھر آ رہا تھا کہ کہوٹہ موڑ پر تین موٹر سائیکل سواروں نے گن پوائنٹ پر 46 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے۔ دریں نامعلوم ملزمان نے گاؤں منگلورہ کے زعفران سکنہ منگلورہ کے گھر میں داخل ہو کر ایک عدد انگوٹھی زنانہ اور 18000 ہزار روپے کی رقم چرا لی اور موقع سے فرار ہو گئے۔کلرسیداں پولیس مصروف تفتیش ہے