چوکپنڈوڈی‘85سالہ شخص نے خودکشی کر لی


کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ)85 سالہ بوڑھے شخص نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔خودکشی کا یہ افسوسناک واقعہ کلر سیداں کے نواحی موضع چنام کی ڈھوک کرپال میں پیش آیا جہاں 85 سالہ راجہ فرزند نامی بوڑھے نے رائفل سے فائر کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کلر سیداں پولیس کے سب انسپکٹر ملک محمد افضل پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور نعش قبضے میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں منتقل کر دی جہاں پوسٹمارٹم کروانے اور ضابطہ کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق متوفی ڈپریشن کا شکار رہتا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں