چوکپنڈوری کا رہائشی کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا

راولپنڈی تھانہ کلر سیداں کے نواحی علاقہ گنگوٹھی داخلی چوکپنڈوری کا رہائشی عبدالغفور نامی شخص کچے کے ڈاکوؤں کے ہاتھ لگ گیا۔ملزمان نے مغوی کو تشدد کرنے کی ویڈیو اس کے گھر والوں کو بھیج کر تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔

مجیب الرحمان سکنہ گنگوٹھی نے مقدمہ درج کروایا کہ میں مزدوری کرتا ہوں ہم 6 بھائی جبکہ دو بہنیں ہیں ،میرا چھوٹا بھائی عبدالغفور جس کی عمر 37 برس ہے گھر میں ہی ہوتا ہے۔ مورخہ 20 جون ،گھر سے کپڑوں کے دو عدد جوڑے پیک کر کے یہ کہتے ہوئے چلا گیا کہ میں ضروری کام کے سلسلے میں جا رہا ہوں ،قریب شام 5 بجے، میں نے اپنے موبائل فون نمبر سے بھائی کے نمبر پر رابطہ کیا مگر اس کا موبائل فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہ ہو سکا۔

بھائی کا موبائل فون مسلسل بند مل رہا ہے ۔اپنے طور پر بھائی کو تلاش کرتا رہا جس کا ابھی تک کوئی سراغ نہ مل سکا ۔ ادھر تھانہ کلر سیداں نے نامعلوم ملزمان کیخلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی

آصف شاہ (Crime Reporter)

راولپنڈی اسلام آباد کے سینئر صحافی اور کرائم رپورٹر ہیں

Recent Posts

مسرت شیریں کے نام ایک شام

اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…

41 minutes ago

*کشمیری بہن بھائیوں کے حقوق کے محافظ ہیں اور رہیں گے: وزیراعظم

راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…

4 hours ago

معذور افراد کو محض ہمدردی کے مستحق نہیں بلکہ بااختیار شہری تسلیم کیا جائے

معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…

5 hours ago

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

7 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

8 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

8 hours ago