راولپنڈی(نمائند ہ پنڈی پوسٹ)تھانہ چونترہ چک بیلی خان چوکی کی حدود علاقے رائیکا میرا میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فائرنگ حبیب پٹرولیم پر ہوئی جس میں 28 سالہ عثمان فاروق ولد فاروق احمد موقع پر دم توڑ گیا، جبکہ حبیب الرحمان ولد محمد یعقوب اور رفاقت ولد محمد صادق شدید زخمی ہوئے۔ دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق یہ تنازعہ کافی عرصے سے چل رہا تھا لیکن پولیس کی مبینہ غفلت اور بروقت کارروائی نہ کرنے کے باعث معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر اسی طرح روایتی بے حسی کا مظاہرہ جاری رہا تو مزید ناخوشگوار واقعات رونما ہو سکتے ہیں۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل…
تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…
پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…