413

چونترہ،قتل کے مقدمہ مطلوب ملزمان گرفتار

راولپنڈی پولیس کی اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی، مختلف مقدمات میں مطلوب 03اشتہاری مجرمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس کا اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، ایس ایچ او چونترہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب 02اشتہاری مجرمان تبسم تاج اور ذیشان پرویز کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرمان سال2020سے تھانہ چونترہ پولیس کو مطلوب تھے،ایس ایچ او سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم لئیق احمد کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم سال2019سے تھانہ سٹی پولیس کو مطلوب تھا،ڈویژنل ایس پیز نے متعلقہ ایس ایچ اوز اور پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں