اسلام آباد(سی این پی)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی نمبرز نہیں چاہئیں،ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ تعداد ہے۔ کوئی نیا اتحاد نہیں، پی ڈی ایم موجود ہے، اس کے موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔اسلام آباد میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ حکومت جھوٹ بول کرگروتھ کے جعلی اعداد و شمار دے رہی ہے، لوگ تباہ حال ہو گئے،حکومت کو بد دعائیں دے رہے ہیں، ہرطبقہ مہنگائی سے متاثرہے، لوگوں کے گھروں میں جا کر دیکھیں مہنگائی کا اندازہ ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے رمضان المبارک کے بعد اجلاس کا فیصلہ کیا تھا، آج کل میں میٹنگ ہونیوالی ہے، شہبازشریف نے گزشتہ روز بطور اپوزیشن لیڈر عشائیہ دیا جس میں پارلمینٹرینز کو مدعو کیا گیا تھا اور میں کوئی پارلمینٹرین نہیں۔ چوہدری نثار کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں، پی ڈی ایم کا وہی موقف ہے جو شاہد خاقان عباسی کاموقف ہے۔ ہمیں پنجاب میں کوئی نمبرز نہیں چاہئیں، ہمارے پاس نمبرز سے زیادہ تعداد ہے۔
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…
تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…