اسلام آباد(نیٹ نیوز)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے طالبان کے نائب امیر اور قطر میں سیاسی دفتر کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ کے میزبان سلیم صافی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کے حامی تھے کہ پاکستان کو ملا عبدالغنی برادر کے ساتھ اچھا سلوک کرنا چاہیے اور انھیں اپنا ہم نوا بنانا چاہیے۔سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا انہوں نے ملاعبد الغنی کو افغان حکومت کے حوالے کرنے کی سخت مخالفت کی تھی۔اس حوالے سے نواز شریف کے مؤقف سے متعلق سوال پر چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا اس حوالے سے کیا مؤ قف تھا اس کا جواب خود نواز شریف بہتر طور پر دے سکتے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر جہلم کا تمام تحصیل انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور عوام کو الرٹ رہنے کا…
ایس ایچ او تھانہ سول لائنز کی اہم کاروائی،جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث…
راولپنڈی عادل جان بحق اور جابر نامی بندہ زخمی زخمی اور ڈیڈ باڈی کو ھسپتال…
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…