124

چودھری نثار نے حلقہ بندیاں چیلنج کر دیں

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئیں حلقہ بندیاں ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا سلسلہ جاری ہے سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے این اے 53 اور پی پی دس کی حلقہ بندی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر دی گئی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 کی حلقہ بندی چوہدری نثار کے معاون خصوصی شیخ ساجد الرحمن نے چیلنج کی ۔ چیف جسٹس عامر فاروق کا الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری 13 دسمبر تک جواب طلب کر لیا ۔کمرہ عدالت میں موجود الیکشن کمیشن کے وکیل نے نوٹس وصول کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو دن میں الیکشن کمیشن جواب جمع کرانے کی مہلت دی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ این اے 53 اور پی پی 10 سے ساگری کو نکال کر گوجرخان میں شامل کردیا گیا ،ساگری کو دوبارہ حوالہ این اے 53 میں شامل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں ،شیخ ساجد الرحمن کی جانب سے وکیل کاشف ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔حلقہ این اے 53 سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار الیکشن میں حصہ لیتے ہیں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں