527

چودھری نثار بالآخر مان گئے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی سے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ذرائع۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی سے بالآخر حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس سے قبل حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے بل پاس کیا تھا جس کے تحت صوبائی یا قومی اسمبلی کی نشست سے کامیاب امیدوار کو 60 روزکے اندر حلف اٹھانا ہو گا بصورت دیگر رکنیت معطل تصور کی جائے گی یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چودھری نثار علی خان نے 2018 کے عام انتخابات میں بیک وقت دو قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر آزاد حیثیت میں جیپ کے انتخابی نشان پر انتخاب لڑا تھا لیکن انھیں صرف پی پی 10 کی نشست پر ہی کامیابی ملی تھی جس کے بعد انھوں نے دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن جیت جاوں اور اسی حلقہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن ہار جاوں یہ سب دھاندلی کا نتیجہ ہے ڈھائی سال کا عرصہ محض اسی الزام کے تحت گزار دیا اب جب حکومت نے آرڈیننس پاس کر لیا ہے تو یہی بازگشت تھی کہ چودھری نثار کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کا امکان ہے مگر خبریں چلنے کی دیر تھی کہ چکری ہاوس سے تردید آگئی کہ چودھری نثار علی خان حلف اٹھانے کا ارادہ نہیں رکھتے لیکن گزشتہ شب پنڈی پوسٹ کو مستند ذرائع سے ملنے والی خبر نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ اب چودھری نثار علی خان نے حلف اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ اجلاس 24 مئی 2021 کو اسمبلی اجلاس کے دوران حلف اٹھائیں گے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں