کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو ٹیم کی کارروائی، چوآ خالصہ میں بجلی چوری کرتے ہوئے شخص رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، مقدمہ درج۔آئیسکو سب ڈویژن چوآ خالصہ کے لائن سپرنٹنڈنٹ عالمگیر پراچہ کی مدعیت میں پولیس نے ایک شہری کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، آئیسکو کی خصوصی ڈیٹکشن ٹیم نے چوآ خالصہ میں بجلی چیکنگ کے دوران صارف پرویز اختر کے میٹر کا معائنہ کیا۔ جانچ پڑتال کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے میٹر کے بجائے چھت پر لگے مین پی وی سی تار کے ساتھ براہِ راست کنڈا ڈال رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کر رہا تھا۔ترجمان آئیسکو کے مطابق، بجلی چوری قومی جرم ہے جو نہ صرف ادارے کو بھاری نقصان پہنچاتا ہے بلکہ دیگر صارفین پر اضافی بوجھ کا باعث بھی بنتا ہے۔
پولیس نے لائن سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ادھر عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری جیسے جرائم کے سدباب کے لیے سخت ترین اقدامات کیے جائیں تاکہ ایسے عناصر کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جا سکے اور دیگر صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…
ٹیکسلا۔ ٹیکسلا پریس کلب کی جانب سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر پولیس کے…
اسلام آباد۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) اسلام آباد ون ونڈو سینٹر میں ایڈووکیسی…
جہلم میں jui کے قائد مولانا فضل الرحمان کے حکم پر ملک بھر کی طرح…
حویلیاں:(حسین معاویہ) اہلِ سنت والجماعت تحصیل حویلیاں کے زیر اہتمام مرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد…
تحصیل کلرسیداں کے باصلاحیت نوجوان کھلاڑی عبدالہادی نے جاپان کے شہر ٹوکیو میں ہونے والی…