118

چوآ خالصہ ‘جشن نوروز کی تقریبات اختتام پذیر

مقصود علی‘ نمائندہ پنڈی پوسٹ
خطہ پوٹھوہار کی روحانی شخصیت مخدوم سید حسن ناصر نقوی سجادہ نشین دربار حسینی ؑ چوآ خالصہ کی زیر قیادت جشن نوروز عالم افروز کی پانچ روزہ تقریبات شاندار یادوں کی سمیٹے ہوئے اختتام پذیر ہو گی جشن نوروز اپنے سابقہ روایات کو جدت اور جلا بخشتا ہوا عوام کے قلب و نظر میں انمٹ نقوش چھوڑ گیا مخدوم سید حسن ناصر نقوی کی ولولہ انگیز قیادت جشن کی رونق کو دوبالا کرنے کا باعث ہے آپ کی اعلیٰ اخلاقی اقدام روحانی فیوض کا چرچا امسال زباں زد عام و خاص رہا آپ نے انیس برس کی عمر میں سجادہ نشین کی ذمہ دار ی اپنے والد بزرگوار اور خطہ کی مقبول ترین روحانی شخصیت مخدوم سید کاظم علی نقوی کے پردہ کے بعد سنبھالی اور والد کے نقش قدم کی کمال پیروی کی مخدوم سید حسن ناصر خطہ پوٹھوہار کے عوام اور علاقہ بھر میں ہر خاص میں یکساں مقبول ہیں مخدوم صاحب کا طرز زیست مہمان نوازی ،ملن ساری منفرد مقام کی حامل ہے آپ کی نگرانی میں ہونے والا جشن نوورز میں ملک کے طول و عرض سے ارادت مندان ہزاروں کی تعداد میں شریک ہوتے ہیں جو جشن کی تقربیات کے روح پرور مناظر سے مستعفید ہوتے ہیں جشن میں کبڈی ،والی بال کے بڑے مقابلے ہوتے ہیں علاوں ازیں جشن میں ملک کے نامور اور عالمی شہرت یافتہ قوال ،فنکار ،گلوکار اور کلاسیکل گائیک حصے لیتے ہیں فیض علی فیضی ،اظہر عباس ،عاصم مرید عباس قوال ،استاد شفقت علی خان ،استاد نایاب حامد علی ،انعام حامد علی ،گوگی نذیر علی ،خانصاب ،امداد حسین اور دیگر نے شرکت کر کے عوام کو محظوظ کیاجشن کا مرکزی اجتماع ڈالیوں کا بہت بڑا جلوس ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں ارادت مندان شریک ہوئے بس سٹاپ پر خطہ بھر کے پر جوش عوام نے بس سٹاپ کے قریب استقبال کیا مخدوم سید حسن ناصر نقوی پر منوں پھولوں کی بارش کی گئی یہ اس روحانی اجتماع کا نہایت روح پروور اور دلکش نظارہ ہوتا ہے اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید حسن ناصر نقوی نے کہا کہ سال بھر آپ لوگ اس لحمے کا انتظار بڑی بیتابی سے کرتے ہیں جو بیتابی میں آپ میں دیکھتا ہوں میں خود بھی اس کا شکار پاتا ہوں مجھے فخر ہے کہ اس خطہ کو اس قدر روحانی بصیرت کے حامل لوگ نصیب ہوئے جو سید فقیر کی عزت اور مقام سے باخبر ہیں انھوں نے کہا کہ میں جب آپ میں آتا ہوں تو ایسا گھل مل جاتا ہوں کہ ہر سال بھر مھجے یہ کفیت محسوس ہوتی رہتی ہے انھوں نے کہا کہ وہ علاقہ بھر اور خطہ پوٹھوہار اور دور ونزدیک آئے ہوئے تمام مردان خدا کے شکر گزار ہوں کہ وہ مولا کی ڈالیوں کے استقبال اور مجھے سننے کے لیے سالہا سال سے یہاں جوق در جوق یہاں تشریف لا کر اظہار عقیدت کرتے ہیں انھوں نے کہا کہ آپ کی یہ حاضری مولا کی بارگاہ میں بے شک قبول بھی ہے کہ ایسی روحانی محفل میں لوگ جو شریک ہوئے ان کی پیچھے بھی کسی کامل ولی کا ہاتھ ہوتا ہے اور ہر شخص اس محافل کی زنیت نہیں بن سکتا تاہم پوٹھوہا ر کے غیور عوام مولا کی ڈالیوں کا جشن جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ استقبال کر تے ہیں یہ اپنی مثال آپ ہے جس کے لیے میں یہاں آنے والے ہر شخص کا مشکور ہوں کہ انھوں نے ہمار ے اس قدر پذیرائی اور جشن کی رونق کو دوبالا کیا جشن کے آخری دن بابا سید کرم شاہ ؒ اور مخدوم سید کاظم علی ؒ کی برسی منائی جاتی ہے جس میں عوام دور دراز سے شریک ہوکر جشن اختتامی پروگرام کو زینت دیتے ہیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں