184

چوآخالصہ‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی عمارت خستہ حالی کا شکار

چوآ خالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول دوبیرن کلاں کی قدیمی عمارت کا ڈھانچہ بوسیدہ اور خطرناک شکل اختیار کر گیا،بڑے نقصان کا خدشہ،سکول کی قدیمی عمارت میں خواتین اساتذہ و طالبات کو تدریسی عمل جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا،جانی و مالی نقصان کا اندیشہ،محکمہ سکول ایجوکیشن اور حلقہ کے منتخب نمائندگان کی فوری توجہ درکار۔،تفصیلات کے مطابق تحصیل کلر سیداں کی یوسی دوبیرن کلاں میں موجود گرلز ہائی سکول کی عمارت قیام پاکستان سے قبل سکھ دور تعمیر ہوئی،جو ماحولیاتی تبدیلیوں اور موسمی تغیرات کی وجہ سے انتہائی زبوں حالی اور خطرناک شکل اختیار کر لی،جس سے طالبات سمیت خواتین کے لیے تدریسی عمل جاری رکھنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،مقامی حلقوں نے سکول کی عمارت کی زبوں حالی اور درپیش مشکلات و خطرات پر وزیر اعلی پنجاب، صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس،محکمہ سکول ایجوکیشن راولپنڈی سمیت حلقہ کے منتخب ممبران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ قدیمئی عمارت کی جگہ نئی عمارت کی تعمیر کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں