کلرسیداں :تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں ڈکیتوں نے ایک شہری کو نشانہ بنا کر اسے دو لاکھ روپے نقد اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، یہ واردات ٹکال روڈ پر ہوئی، جہاں ایک شہری معمول کے مطابق اپنی منزل کی جانب جا رہا تھا کہ اچانک دو مسلح افراد نے اس پر حملہ کر دیا۔ ملزمان نے شہری کو دھکیلتے ہوئے اس سے نقد رقم اور موبائل فون چھینے اور موقع سے فرار ہو گئے۔