198

چوآخالصہ‘وولیٹج کی کمی سے عوام سخت مشکلات کا شکار


چوآ خالصہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)یوسی کنوہا کے گاوں سہوٹ کنیال،سہوٹ بدھال،سہوٹ راجگان میں وولیٹج کی کمی وجہ سے عوام سخت مشکلات کا شکار تھی کہ سماجی کارکن راجہ جاوید اختر حال مقیم یوکے کی کاوشوں سے 50کے وی ٹرانسفارمر کی جگہ 100کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کرانے پر اہل علاقہ کا خراج تحسین سہوٹ بدھال سہوٹ کنیال میں آبادی میں 50سال سے زائد سال پہلے بجلی فراہم کی گئی تھی جس کے بعد اپ گریڈیشن کا کام نہ ہو سکا آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ نئے بجلی کے کنکشن تو لگائے جاتے رہے لیکن نیا ٹرانسفارمر نہ لگایا جا سکا جس کی وجہ سے گرمیوں وولٹیج کم ہونے کی وجہ سے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جبکہ الیکڑونکس اشیاء کا جلنا بھی معمول بن گیا تھا اہلیان علاقہ نے واپڈا اور سماجی کارکن راجہ جاوید اختر سے ٹرانسفارمر اپ گریڈ کرنے کا کہا تاکہ گرمیوں میں وولٹیج کا مسلے کا حل ممکن ہو سکے جس پر راجہ جاوید نے دن رات کوشش کرکے کے اہل علاقہ کے تینوں ٹرانسفارمر کو اپ گریڈ کرایا جس پر اہلیان سہوٹ نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر راجہ جاوید اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل حل کرانا میری اولین ترجیح ہے اور اسی مقصد کی خاطر برطانیہ کو چھوڑ کر پاکستان آ کر اپنے علاقے کی عوام کے مسائل حل کرنے کی کوشش جاری ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں