{jcomments on}راجہ شا ہ میر اختر
خدا کے علم سے مغرور مت ہو جا (کیونکہ)خدا دیر سے پکڑتا ہے تو اسکی گرفت بہت سخت ہوتی ہے میں بڑی سادگی کی زندگی گزارنے پر ربِ کائنات کا شکر بجا لاتا ہوں، جس نے عادتوں کو صبر میں ڈھالنے کا گر بھی سکھا دیا
یہ بھی اپنی نسل کا عجوبہ چسکا ہے جسے موبائل کہتے ہیں اب دیکھو ساٹھ ستر سال والا بھی وہی اٹھائے اور دو سال کا بچہ بھی اپنی نانو، دادو سے سارے دن میں آن رکھ کر خواہ ایک بار ہی کہے نانو یا دادو!قاضی سبحانی صاحب نے کیا خوب کہا تھا لفظ ہی بگاڑ دِتے نے(ماموں میں دو بار ما ں موںآتا ہے) اس ایجاد نے بھی نئی نسل کو پڑھنے سے ہٹانے،جھوٹ بولنے اورفضول خرچی کا خو گربنانے میں کردار ادا کیا۔اور دیگر خرابیوں کاذکر ہی نہیں کرتا چلو یہ تو میں لکھ ہی عقلمندوں کے لیئے رہا ہوں جو اشاروں سے ہی بات کو پا لیتے ہیں، دیکھو ناں میڈیا نے کتنی ترقی کر لی ابھی بات آپ نے کہی ہی نہیں تو میڈیا دکھا رہا ہوتا ہے یہ ہو گیا وہ ہو گیا چلو چنگا ہی ہے اشرافیہ کی راز داریوں میں عام انسان بھی راز داں بن رہے ہیں۔ہر روز نت نئی حضرتِ انسان کے لیئے آسانیوں کیساتھ ساتھ دشواریوں کی بھی قوتِ برداشت
پیدا کیجارہی ہے۔اے وی چنگی گل اے اسمبلی وچ ہون والی تقرار ہوؤے یا دھواں دھار چنگھاڑ ہوؤے اساں تے صرف ٹیلی ویثرن پروگرام دی ریٹنگ بڑھانی اے ویکھی جاؤ تے نالے ہسی جاؤ گزشتہ تین ہفتوں سے مجھے بھی چسکا لگ گیا سر بھی درد کر رہا ہے مگر چسکا چسکا ہی ہوتا ہے معلوم ہو گیا ہو گا آپکوخوب چلایا موبائل تے نالے ٹی وی اور انٹر نیٹ چسکا جو تھا میڈیا کا،اک توں اک ود۔ نہ میرے پیاریو ! اب وقت آ گیا ہے کہ بحیثت قوم ہنسنے کیساتھ ذرا حاضر دماغی سے بھی کام لینا ہو گا۔میڈیا کیا دکھا رہا ہے کیمرے کی آنکھ کیا دکھا رہی ہے سب کچھ دکھاؤ مگر صاحب ایمان بھی بناؤ دنیا کی اندھی تقلید سے قوم کو غفلت میں نہ لے جاؤ۔بارشیں اور زلزلے انسان کو یہی پیغام دیتے ہیں کہ ابھی تھوڑا وقت ہے سنبھل جاؤ اس سے زیادہ بھی اللہ کی قدرت میں ہے،صرف ہمیں پتہ نہیں کب؟ لیکن کیوں نہیں کہہ سکتے کہ ہمارے پاس آذان کی آواز آتی ہے۔آپ یہ بھی سوچ رہے ہونگے اوپر لکھا گیا صرف بچوں کے لیئے لیکن اے ساریاں گلاں(باتیں) بڑوں کی ہیں۔سمجھدار ہو گئے آپ بھی!
میں گنہگار تھا۔خطا کار تھا، ہر سزا کا میں صائم سزادار تھا
میری بخشش کا بس یہ بہانا بنا، نعت خوانوں میں شمار آ گیا
راولپنڈی(اویس الحق سے)وارث خان پولیس کی فوری کارروائی,گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں شرپسندی پھیلانے والے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ولی عہد و وزیرِاعظم سعودی عرب محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل…
تفصیلات کے مطابق جہلم سے ایک لڑکی اغوا ہو گئی جسے آئسکریم بیچنے والے نے…
تفصیلات کے مطابق سرکاری سکول کی ٹیچر چھٹی کے بعد اپنی بیٹی کی ہمراہ کار…
پروفیسر محمد حسینگیارہ ستمبر کو بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اٹھہترویں برسی…