چار مسلح افراد کا نجی بنک کے ملازم پر تشدد،ویڈیو وائرل

گوجرخان پولیس چوکی قاضیاں کے علاقے موہڑہ بھٹیاں کے قریب 04 ملزمان کا نوجوان پر جسمانی تشدد، ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کردی،ابتدائی اطلاعات کے مطابق بینک الحبیب جبر میں آفس بوائے ملازم محمد کلیم مشتاق سکنہ سنبل سموٹ کو 11 دسمبر کوچھٹی کے بعد گھر واپسی دوران آلٹو کار سوار 04 ملزمان نے زبردستی روکا،ملزمان میں شامل عدنان سکنہ سنبل سموٹ مسلح آہنی مُکہ ، شانی مسلح آہنی راڈہمراہ 02 دیگر نامعلوم 02ملزمان نے گاڑی سے اتر کر گالم گلوچ کرتے ہوئے شدید جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا،ملزمان دوران تشدد محمد کلیم مشتاق کی ویڈیو بناتے رہے اور زبردستی گاڑی میں بٹھا کر اغواء کرنے کی کوشش بھی کی،لوگوں کے اکٹھا ہونے پر ملزمان گالیاں دیتے موقع سے فرار ہوگئے،متاثرہ نوجوان محمد کلیم مشتاق کے مطابق مرکزی ملزم عدنان نے دوران تشدد بنائی گئی ویڈیو فیسبک آئی ڈی Ikram kama Samoot پر اپ لوڈ بھی کی،قاضیاں پولیس نے متاثرہ نوجوان کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے بعد تشدد میں ملوث 04 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کردیں۔