چائنیز کھانے دنیا کے مقبول ترین پکوانوں میں سے ایک ہیں۔ نوڈلز‘چاول اورانڈے چینی کھانوں میں زیادہ استعمال ہوتے ہیں درکار اجزاء چکن250گرام نمک: حسب ذائقہ کالی مرچ: آدھا چمچ‘سفید مرچ: آدھا چمچ‘سویا ساس: دو چمچ‘چائنیز سالٹ: دو چمچ‘سرکہ: دو چمچ‘گاجر: 250 گرام‘شملہ مرچ: 250 گرام‘پھول گوبھی:250 گرام‘آلو: آدھا کلو گر ا م‘ہری مرچ: دو عدد‘ لہسن: تین جو ے‘ ادر ک:آ د ھا چمچ‘تیل:آدھاکپ ترکیب: چکن میں تھوڑا سا نمک،لہسن ادرک اور اتنا پانی ڈال کر اُبالیں کہ چکن گلنے تک پانی بھی خشک ہو جائے۔ تمام سبزیاں لمبائی کے رُخ کاٹ لیں۔ سبزیوں میں نمک‘چائنیز سالٹ‘ سویا ساس‘ سرکہ‘ کالی اور سفید مرچیں بھی شامل کردیں۔آخر میں فرائی کی ہوئی چکن اس میں شامل کر کے کچھ دیر کے لئے دَم پر رکھ دیں۔ پھر دوسرے پین میں تیل گرم کرکے اسے ہلکی آنچ پر فرائی کرلیں۔ گاجر اور آلو سخت ہوتے ہیں، لہٰذا انہیں اُبال کر تھوڑا سا نرم کرنے کے بعد تمام سبزیوں کے ساتھ فرائی کریں۔
54