302

چائنہ کے زرعی ماہرین کا کلرسیداں کے علاقہ چوآخالصہ کا دورہ

کلرسیداں(نمائندہ پنڈی پوسٹ)گزشتہ روز چائینز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائینسز، بیجنگ، چین کے ایک وفد نے ڈاکٹر ژونگ ہی کی قیادت میں آبائی گاؤں چو آخالصہ تحصیل کلر سیداں، راولپنڈی کا دورہ کیا۔ چائینز وفد نے گندم کی تحقیق سے متعلق ایک کانفرنس میں شرکت اور پاکستانی سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے گندم کے ماہرین کی ایک چینی ٹیم پاکستان کے سرکاری دورے پر تھی۔ نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سنٹر (NARC) اسلام آباد سے ڈاکٹر زاہد محمود اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے ڈاکٹر اویس رشید نے خطہ پوٹھوار میں گندم کی کاشت کے بارے میں بتایا۔ چو آ خالصہ کے کسانوں چوہدری ابرار گجر، چوہدری وقاص گجر، داؤد اکبر راجہ اور چوہدری رمضان گجر نے ٹیم کو گندم کی ان اقسام کے بارے میں بریفنگ دی، جو پوٹھوہار کے علاقے میں اگائی جا رہی ہیں چینی مندوبین نے کھیت کے دورے کے دوران گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور گندم اگانے والی متعدد ٹیکنالوجیز پر تبادلہ خیال کیا۔ مزید برآں، انہوں نے کاشتکاروں کے ساتھ چین میں اگائی جانے والی گندم کی کاشت کے بارے میں معلومات/علم کا اشتراک کیا۔ چینی ماہرین نے پوٹھوار میں جانچ اور تجرباتی مقاصد کے لیے چینی گندم کی اقسام متعارف کرانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ اس موقع پر چودھری ایاز احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، چوہدری ابرار گجر (صدر کسان ونگ مسلم لیگ (ن) تحصیل کلر سیداں، چوہدری وقاص گجر (صدر مسلم لیگ (ن)) یونین کونسل چوآخالصہ، چوہدری فیصل حفیظ (صدر کسان ونگ پی ایم ایل (ن) ضلع راولپنڈی)، داؤد اکبر راجہ، ڈاکٹر ربنواز راجہ اور چوہدری عرفان عزیز گجر بھی موجود تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں