352

روات میں مہنگائی کے خلاف احتجاج نہیں ہوگا قمرالسلام

ناءب صدر مسلم لیگ ن پنجاب قمرالسلام راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا کوئی ایسا پروگرام نہیں ہے ۔ اگر پی ڈی ایم کا بھی کوئی پروگرام ہوتا تو میرے علم میں ہوتا کیونکہ اپنی جماعت کا صوبائی عہدیدار ہونے کے علاوہ روات کے اردگرد چاروں طرف میرا حلقہ ہے اور ایسے کسی پروگرام کی صورت میں ملحقہ یونین کونسلز بالخصوص یوسی لوہدرہ ، یوسی بگا شیخاں یوسی تخت پڑی، ہوسی مغل، بسالی ، جھٹہ ، ساگری سے ہی لوگوں کو نکالنا ہے ۔ میں کل شام تک مسلم لیگ ن پبلک سیکریٹیریٹ پی پی 10 واقع مانکیالہ بازار میں موجود تھا ۔ ہاں ضلع اسلام آباد کا شاید کوئی پروگرام ہو۔ پی ڈی ایم ایک ذمہ دار پلیٹ فارم ہے جس کا میری جماعت حصہ ہے اور ایسے پلیٹ فارم ایک ترتیب سے چلتے ہیںسوشل میڈیا پر ایک پیغام میں انہوں کہا ہے کہ ہمارے ایک دو سوشل میڈیا عہدیداروں نے بغیر تصدیق پوسٹیں لگا دی ہیں جس سے یہ غلط فہمی مزید پھیلی۔ ان سے بھی گذارش ہے کہ وہ پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے اس کی تردید کریں ۔ ابھی بدھ کو ضلع پنڈی میں مہنگائی احتجاج ہوا اور ایک روز قبل ضلع اسلام آباد میں ۔ انشااللہ روات کے احتجاج کی کال پی ڈی ایم کی تمام جماعتوں کی مشاورت کے بعد دی جائے گی اور میں خود آپ سے روات اکٹھا ہونے کی درخواست کروں گا۔ فی الحال اپنی توانائیوں کو محفوظ رکھیں

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں