ٹیکسلا ۔ صدر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان ،شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے کہ پی ٹی سی ایل انتظامیہ اور پی ٹی سی ایل ورکرز اتحاد فیڈریشن پاکستان CBA کے درمیان چارٹر آف ڈیمانڈ پر ہونے والا معاہدے کی ابھی تک بورڈ آف ڈائریکٹرز سے توثیق نہیں ہوسکی ہے ۔ جس کی وجہ سے ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔
انھوں نے چیئرمین پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اجلاس بلا کر معاہدے کی توثیق کریں۔تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی تشویش کو ختم کیا جا سکے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے راولپنڈی/ اسلام آباد کے ملازمین کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انھوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی معاہدہ بہت تاخیر سے ہوا اور وہ بھی NIRCکی ثالثی سے ہوا۔ انھوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس دور میں بھی لاتعداد ملازمین حکومت کی طرف سے مقرر کردہ کم سے کم اجرت بھی نہیں لے رہے ہیں ۔ اسی طرح ریگولر ملازمین بھی گورنمنٹ سکیل سے کم اجرت پر کام کر رہے ہیں ۔ بڑی محنت سے CBA نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ مذاکرات اور NIRC کی مداخلت کے بعد معاہدہ کیا ۔مگر ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں ہو سکا ۔ جو باعث تشویش ہے
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…
اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…
معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…