راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیاسی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ, افسران کو فیلڈ میں موجود رہ کر صورتحال کی نگرانی کی ہدایت, شہر کےداخلی وخارجی راستوں پر سنیپ چیکنگ کی جارہی ہے, راولپنڈی پولیس کسی بھی صورت حال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیارہے, اینٹی رائٹ فورس کے دستے الرٹ ہیں .احتجاج کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ مقام پر پہنچایا جائے گا، قانون کی خلاف ورزی یا امن وامان میں خلل پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی،شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے یقینی بنایا جائے گا دوسری جانب عمران خان نے پولیس مجھے گرفتار کرنے آ گئی ہے، آپ نے اپنے حقوق اور آزادی کیلئے جدوجہد کرنی ہے، اگرمجھے کچھ ہوتا ہے،جیل میں جاتا ہوں یا یہ مجھے مار دیتے ہیں تو آپ نے ثابت کرنا ہے کہ آپ نے چوروں کی غلامی اور ایک آدمی جو فیصلے کر رہا ہے قبول نہیں کرنے-
109