اسلام آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور علی امین گنڈا پور کے بھائی فیصل امین خان نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فیصل امین خان نے اکنامک افیئرز، فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی ٹاسک فورس سمیت مختلف کمیٹیوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ استعفیٰ چیف وہیپ عامر ڈوگر کو بھجوا دیا گیا ہے۔
فیصل امین خان کا کہنا ہے کہ استعفیٰ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات پر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین کی ہدایات پر مزید اراکین کے استعفوں کا بھی امکان ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں دیگر رہنماؤں کی جانب سے بھی اسی نوعیت کے فیصلے سامنے آ سکتے ہیں۔
راولپنڈی(اویس الحق سے)راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں نجی اسکول میں حفظ کا سبق…
اسلام آباد(اویس الحق سے)خیبرپختونخوا کی حکومت کی جانب سے وفاق سے بلٹ پروف گاڑیاں لینے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)وزیراعظم شہباز شریف نے پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ رادوساؤسیکورسکی نے…
اسلام آباد(اویس الحق سے)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات…
اسلام آباد(اویس الحق سے)ایس پی انڈسٹریل ایریا عدیل اکبر نے فون سننے کے بعد اہلکار…
کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل کہوٹہ کے جنرل سیکرٹری سابق جنرل کونسلر راجہ…