پی ٹی آئی کارکنان کی اڈیالہ جیل کی جانب پیش قدمی،5 گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اڈیالہ جیل کے باہر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنان اور پولیس کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی۔ اطلاعات کے مطابق، عمران خان کی بہنیں ملاقات کے لیے پہنچیں تو جیل کے باہر جمع پی ٹی آئی کارکنان اور پولیس آمنے سامنے آگئے ، جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مظاہرین کی جانب سے نعرے بازی کی گئی جبکہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ بعض مقامات پر دھکم پیل اور تلخ کلامی کی اطلاعات بھی موصول ہوئیں

تحریک انصاف کے ورکرز رکاوٹیں توڑتے ہوئے فیکٹری ناکے پر پہنچ گئے ،کارکنان کی جیل کی جانب پیش قدمی جاری ہے ،پولیس کی تعداد میں اضافہ کارکنان کی بھی بڑی تعداد پہنچ گئی۔پولیس نے تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع کر دیں ۔زرائع کے مطابق پانچ کارکنوں کو پولیس کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں