اہم خبریں

پی ٹی آئی نے مبینہ طور پر زیادتی واقعے کا منصوبہ بنایا،مریم نواز

پی ٹی آئی نے دھرنوں میں ناکامی کے بعد لاہور کالج میں بچی کے ساتھ زیادتی کے مبینہ واقعے کا خطرناک منصوبہ بنایا: مریم نواز.لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا 10 اکتوبر بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا لیکن اس روز بچی کالج میں تھی ہی نہیں، کہا گیا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مٹا دی گئی ہے، پہلے جھوٹی کہانی گھڑی گئی پھر متاثرہ بچی کی تلاش شروع کی گئی، کوئی عینی شاہد تھا ہی نہیں کیونکہ واقعہ سرے سے ہوا ہی نہیں۔

ان کا کہنا تھا ہم آج تک متاثرہ بچی کی تلاش میں ہیں، جس بچی کا نام لیا جا رہا ہے وہ 2 اکتوبر سے اسپتال میں زیر علاج ہے اور جس گارڈ پر الزام لگایا وہ چھٹیوں پر تھا، پولیس اسے سرگودھا سے گرفتار کر کے لائی اور وہ زیر تفتیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اس واقعے کو انتشار کے لیے استعمال کیا، ایک ایسے واقعے کو ایشو بنایا گیا تو سرے سے ہوا ہی نہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے بچوں کو گمراہ کر کے ایک مہم چلانے کی کوشش کی گئی، بار بار احتجاج میں ناکامی کے بعد تحریک انصاف نے خطرناک منصوبہ بنایا، بچی کی والدہ نے کہا سازشی کردار کو بے نقاب کرنا آپ کی ذمہ داری ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا ان لوگوں نے پاکستان کا جو چہرہ دنیا کو دکھانے کی کوشش کی تو یہ پاکستان صرف ہمارا نہیں آپ کا بھی ہے، متعلقہ حکام سے کہا ہے اس معاملے میں جو بھی ملوث ہے چاہے اس کا تعلق میڈیا سے پی ٹی آئی سے یا چوہدری پرویز الٰہی کی جماعت سے ہو ان کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا میں نے وزیر تعلیم سے کہا انہیں کالج کی رجسٹریشن معطل نہیں کرنی چاہیے، کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہیے، اس واقعے میں جو بھی ملوث ہے انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

admin

Recent Posts

الخدمت کا مزید 6 سو فلسطینی طلباء کیلئے سکالر شپ کا اعلان

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت سکالرشپ پانے والے غزہ کے فلسطینی…

19 seconds ago

پنڈی ٹیسٹ:گرین شرٹس پروٹینز کیخلاف مشکلات کا شکار

راولپنڈی (پنڈی پوسٹ نیوز) جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز…

42 minutes ago

طالبعلم سے زیادتی کرنیوالا معلم کو عمر قید کا حکم

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) طالب علم سے زیادتی کرنے والے معلم کو عمر قید کی…

1 hour ago

راولپنڈی گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل

راولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا…

2 hours ago

ایک عہد جو کبھی مٹے گا نہیں

ارشد شریف شہید ایک ایسے باہمت اور اصول پسند صحافی تھے جنہوں نے اپنے قلم…

5 hours ago

ایف آئی اے کا چھاپہ لاکھوں روپے کی غیر ملکی کرنسی برآمد

غیر قانونی کرنسی کاروبار کے خلاف کارروائی، دو ملزمان گرفتار – غیر ملکی کرنسی سمیت…

5 hours ago