جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) میں بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی۔
جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔