107

پی ٹی آئی ارکان کے مزید 43استعفے منظور

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے۔ذرائع کے مطابق استعفے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند دن قبل منظوری کے لیے الیکشن کمیشن کو بھجوائے تھے۔اسپیکر آفس کے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں، اسپیکر نے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو بھجوا دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری کی سمری الیکشن کمیشن کو موصول ہو گئی ہے۔قومی اسمبلی میں تحریکِ انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے اب صرف منحرف ارکان ہی باقی بچے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے سردار طالب نکئی اور نواز الہٰی کے استعفے منظور نہیں ہوئے، 2 ارکان نے چھٹی کی درخواست دے رکھی تھی اور اسمبلی میں پڑھی جا چکی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر نے 22 جنوری کو 43 مزید استعفے اپریل 2022 سے منظور کیے ہیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 43 ارکان کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھی 22 جنوری کو بھیجا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے اراکینِ قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں