اہم خبریں

پی ٹی آئی احتجاج،راولپنڈی اسلام آباد کے تمام راستے سیل

روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پی ٹی آئی کے کل کے احتجاج کے پیشِ نظر فیض آباد پُل سے اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے آج بند کر دیے گئے۔روات ٹی کراس پر کنٹینرز لگا کر اسلام آباد میں داخلے اور زیرو پوائنٹ پُل کے نیچے کنٹینرز کھڑے کر دیےگئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں میٹرو بس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد اور لاہور میں موٹر ویز کے تمام انٹری پوائنٹس بھی بند ہیں، لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پُل اور شاہدرہ چوک بھی بند ہیں، رنگ روڈ کو بھی 2 دن کے لیے بند کر دیا گیا ہےعلاوہ ازیں پنجاب کے بیشتر شہروں میں دوسرے شہروں کو جانے والی بسوں کے اڈے بھی بند کردیے گئے ہیں۔

راستوں کی بندش کے باعث شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے تمام داخلی راستے رات 12 بجے مکمل بند کر دیے گئے تھے اور شہر کے داخلی راستوں پر انتظامیہ اور پولیس نفری کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔واضح رہے کہ کل 24 نومبر کو پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے۔

admin

Recent Posts

سابق وزیراعلیٰ پرویزالٰہی تخت پڑی اراضی کیس میں عدالت پیش

راولپنڈی احتساب کی خصوصی عدالت میں تخت پڑی اراضی کیس۔مرکزی صدر پی ٹی آئی و…

2 minutes ago

بنگلہ دیش: 15 فوجی افسران کو جبری گمشدگیوں کے مقدمات میں جیل بھیجنے کا حکم

بنگلہ دیش (حذیفہ اشرف)بنگلہ دیش میں بین الاقوامی جرائم کے ٹریبونل نے 15 حاضر سروس…

23 minutes ago

پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں 1 ارب ڈالر کی منشیات ضبط کر لیں، امریکی سینٹ کام کی تعریف

کراچی (حذیفہ اشرف)پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں ایک شاندار کارروائی کرتے ہوئے تقریباً 1…

55 minutes ago

ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں معذوری بورڈ کا اجلاس

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں میں معذور افراد کے خصوصی طبی…

2 hours ago

مودی کو بتایا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…

5 hours ago

سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان کے تین سالہ دور کے آڈٹ کا حکم

پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…

5 hours ago