پاکستان فیڈریشن آف کالمسٹ (پی ایف سی) کی مرکزی و ضلعی قیادت نے اٹک کے سینئر صحافی اور صدر پنجاب پریس کلب ملک کامران اختر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی ایف سی کے صدر ملک محمد سلیمان، نائب صدر اسلام آباد عقیل احمد ترین، سیکرٹری انفارمیشن پنجاب سینئر صحافی و کالم نگار شہزاد حسین بھٹی، سیکرٹری ضلع اٹک اقبال زرقاش، صدر ضلع اٹک ملک محمد ممریز خان، سینئر صحافی فیاض احمد قریشی اور سابق ایگزیکٹو ایجوکیشن آفیسر راجا مختار احمد سگھروی نے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور بلند درجات کے لیے دعا کی ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ مرحومہ نہایت باوقار، سادہ مزاج اور اعلیٰ اخلاق کی مالک تھیں، جن کی وفات سے خاندان ایک عظیم روحانی سائبان سے محروم ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ ملک کامران اختر اور ان کے اہلِ خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پی ایف سی رہنماؤں نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل سے نوازے۔