راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کا میلہ سجنے کو تیار ہے جس کی افتتاحی تقریب آج راولپنڈی میں ہوگی۔سیزن 10 کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 7 بجے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا جس میں معروف گلوکار پرفارمنس کا جادو جگائیں گے۔
سیزن کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے ہوں گے۔دوسری جانب اسلام آباد میں پی ایس ایل روٹس پرٹریفک جزوی طور پر معطل رہے گا اور 300 سے زائد اہلکار ٹریفک کو رواں رکھنے کیلئے تعینات ہوں گے۔
مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد آمدورفت بند رہے گی، ایکسپریس وے، مری روڈ، فیصل ایونیو اور سری نگر ہائی وے پر سکیورٹی انتظامات سخت ہیں جب کہ بلیو ایریا جانے والوں کیلئے ایچ ایٹ انڈرپاس کا استعمال ہوگا۔
ٹریفک پولیس نے شہریوں کو سیکٹر آئی اور ایچ کیلئے آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ اختیارکرنےکا مشورہ دیا ہے، اس کے علاوہ بری امام جانے والے نادرا چوک استعمال کرنے سکتے ہیں۔
کہوٹہ(نمائندہ پنڈی پوسٹ)کہوٹہ کے علاقہ جیوڑہ میں رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نے سوزوکی…
اکادمی ادبیات پاکستان اسلام آباد کے ہال میں اس وقت ایک دلکش اور یادگار منظر…
راولپنڈی (نامہ نگار سید قاسم) وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی…
معاشرتی انصاف اور مساوی حقوق کے لیے کی جانے والی ہر جدوجہد کی طرح، معذوری…
عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…
کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…