Categories: اہم خبریں

پی او ایف کے شہداء قوم کا فخر ہیں، ان کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا: سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان

ٹیکسلا۔ سابق وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی او ایف کے شہداء قوم کا فخر ہیں، جن کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا،ان کے دورِ وزارت میں شہداء کے لیے تیار کیے گئے فلیٹس تاخیر کا شکار ہیں، جنہیں فوری طور پر اہل خانہ میں تقسیم کیا جائے تاکہ متاثرہ خاندان حقیقی ریلیف حاصل کر سکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل عثمان کھٹڑ ملک ایاز، سابق کونسلر ملک اظہر نواز، سابق کونسلر ادریس خان،ماہر تعلیم عطاء الرحمان چوہدری اور سابق جنرل سیکرٹری ورکمین ایسوسی ایشن محمود الحسن کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔

غلام سرور خان نے مزید کہا کہ مزدوروں کے واجب الادا بونس مزید تاخیر کے بغیر تمام ملازمین کو ان کے سکیل کے مطابق ادا کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 21 اگست 2008 کے سانحہ اور 12 اگست 2021 کے سانحہ ایکسپلوزو فیکٹری کے شہداء کے ورثاء تاحال حکومتی امداد اور وعدوں کے منتظر ہیں، جو انتہائی افسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہداء کے ورثاء اور مزدور طبقے کے مسائل حل کرنا حکومت اور پی او ایف انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں اور عظیم قربانیوں کا عملی اعتراف ہو سکے۔

مختار اجمل بھٹی

Recent Posts

ٹرمپ کا امن منصوبہ: گریٹر اسرائیل کی طرف ایک بڑا قدم

عالمی چوہدری امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی پرانی مسلم دشمنی اور یہود دوستی کا…

2 hours ago

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی “زیرو ویسٹ صفائی آپریشن”

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کلرسیداں میں خصوصی "زیرو…

2 hours ago

موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت اور بدسلوکی پر مقدمہ درج

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) آئیسکو کی کارروائی موضع انچھوہا میں بجلی چوری پکڑی گئی، مزاحمت…

2 hours ago

فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) فلسطینی عوام اور صمود فلوٹیلا کے شرکاء سے اظہار یکجہتی، جماعت…

2 hours ago

نیشنل پریس کلب پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے حملے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی گئی مولانا فضل الرحمٰن سمیت دیگر کی آمد۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)جڑواں شہروں کے سینکڑوں صحافیوں کی پی ایف یو جے کے صدر…

3 hours ago

معافی وہ مانگیں جنھوں نے پنجاب پر تنقید کی، مریم نواز شریف

معافی وہ وزیر /مشیر مانگیں جنھوں نے سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام پر تنقید…

12 hours ago