113

پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری

اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ(وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں اور حکومتی شخصیات کے خلاف کے پروپیگنڈہ اور نفرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کی تیاری کرلی،وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پیکا ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے کورٹس کی منظوری دیدی

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن اور دیگر کا ٹرائل پیکا ایکٹ کے تحت ہوگا،وفاقی کابینہ نے وزارت قانون کی سمری پر منظوری دی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز، سول جج ایسٹ اینڈ ویسٹ کو ٹرائل کا اختیار دیدیا گیا،اسلام اباد ہائیکورٹ کے 2 جون کے فیصلے کی روشنی میں منظوری دی گئی،دیگر صوبوں میں متعلقہ ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ججز نامزد ہونگے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں