پیر چناسی کے مقام پر پھنسےدو سو سیاحوں کو ریسکیو کر لیا گیا

مظفرآباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ)سیاحتی مقام پیر چناسی برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے جاری ریسکیو آپریشن مکمل پیرچناسی سے تمام سیاحوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا،پیرچناسی کے مقام سے 200 سیاحوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیاسیاحوں کے ساتھ موجود 30 ڈرائیورز کو بھی سراں کے مقام پر رہائش فراہم کر دی گئی ہےسیکرٹری شاہد ایوب ،طاہر ممتاز اور ایس ایس پی مرزا زاہد نے ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی سرکاری مشینری کے ساتھ ساتھ جیپ کلب کے رضاکاروں نے بھی برفباری میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے میں مدد کی سب لوگ محفوظ مقام پر پہنچا دیے گئے ہیں۔ کل سیاحوں کو پیر چناسی جانے کی اجازت نہیں ہوگی سیاحوں کے ساتھ ڈرائیوز صبح موسم ٹھیک ہوتے ہی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق گاڑیوں کو مظفرآباد لے آئیں گے۔شدید موسمی صورتحال میں شہری سفر کے دوران احتیاط کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں