153

پیرامیڈیکس کی ہڑتال حفاظتی ٹیکے نہ لگنے سے نوزائیدہ بچوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق

چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
پیرامیڈیکس کی ہڑتال حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کی وجہ نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں داؤپرمائیں سخت گرمی میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے ہسپتالوں میں دھکے کھانے لگیں معصوم پھولوں کوکس جرم کی سزادی جارہی ہے ماؤں کاارباب اقتداراورارباب اختیارسے سوال آزادکشمیرمیں گزشتی تین ہفتوں سے پیرامیڈیکس کام چھوڑ ہڑتال پرہے ۔پیرامیڈیکس کی ہڑتال سے مریضوں کوشدیدمشکلات کاسامناہے ۔پیرامیڈیکس کی ہڑتال کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کوحفاظتی ٹیکے نہیں لگائے جارہے ہیں۔ حفاظتی ٹیکے نہ لگنے کی وجہ نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں داؤپرہیں ۔ سخت گرمی میں بچوں کوحفاظتی ٹیکے لگوانے کے لیے ہسپتالوں میں دھکے کھارہی ہیں ۔مائیں ارباب اقتداراورارباب اختیارسے سوال کررہی ہیں کہ معصوم پھولوں کوکس جرم کی سزادی جارہی ہے۔ ہڑتال کے باوجودتارکین وطن کوپولیوکے قطرے پلائے جارہے ہیں مگرمعصوم بچوں کوحفاظتی ٹیکے نہیں لگاجارہے ہیں ۔حکومت پیرامیڈیکس کے جائزمطالبات پوراکرکے ہڑتال ختم کرائے تاکہ غریب عوام کوریلیف مل سکے
چکسواری میں قصاب کا مہنگئے داموں گوشت فروخت کرنے پر انتظامیہ بے بس
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
انتظامیہ بے بس چکسواری میں قصاب گوشت کی من مانی قیمتیں وصول کرنے لگے نائب تحصیلداراسلام گڑھ بھی چکسواری کے قصابوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصرچکسواری میں قصاب چھوٹاگوشت600روپے فی کلوڈھرلے سے فروخت کررہے ہیں عوام کاڈپٹی کمشنرمیرپورسے نوٹس لینے کامطالبہ پرائس کنٹرول کمیٹی ضلع میرپورنے چھوٹاگوشت کی قیمت فروخت500روپے فی کلومقررکررکھی ہے مگرچکسواری میں قصاب چھوٹاگوشت600روپے فی کلوڈھرلے سے فروخت کررہے ہیں۔چکسواری کے عوامی حلقوں نے چکسواری میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے کی نائب تحصیلداراسلام گڑھ کوشکایت بھی کی مگرانھوں نے کوئی کاروائی نہیں کی ۔چکسواری میں قصاب گوشت کی من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں کوئی پوچھنے والانہیں ۔چودھری ناصرمحمودکھڈ نے کہاکہ انتظامیہ اپنی ریٹ لسٹ پرعملدرآمدکرانے میں ناکام ہے ۔اگرانتظامیہ ریٹ لسٹ پرعملدرآمدنہیں کراسکتی توریٹ لسٹ کیوں جاری کرتی ہے ۔چکسواری میں قصاب چھوٹاگوشت600روپے فی کلو فروخت کررہے ہیں۔نائب تحصیلداراسلام گڑھ کوبھی شکایت کی مگر نائب تحصیلداراسلام گڑھ بھی چکسواری کے قصابوں کے خلاف کاروائی کرنے سے قاصر ہیں ۔ڈپٹی کمشنرمیرپورنوٹس لیتے ہوئے چکسواری میں مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف کاروائی کریں
راجہ محمد زراعت کو سلاؤ کونسل کا چوتھی مرتبہ کونسلر منتخب ہونے پر اہم شخصیات کی مبارکباد پیش
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
بروٹیاں چکسواری کے بطل جلیل راجہ محمدزراعت کوسلاؤکونسل کاچوتھی مرتبہ کونسلرمنتخب ہونے پرراجہ مظہرعجائب سینئرنائب صدرمسلم لیگ(ن) چکسواری ،راجہ زبیرنائب صدررہبرویلفےئرسوسائٹی چکسواری اورراجہ طاہرنے مبارکبادپیش کی ۔راجہ مظہرعجائب نے کہاکہ راجہ محمدزراعت خدادادصلاحیتوں کے مالک ہیں ۔راجہ محمدزراعت نے اہلیان چکسواری کے سرفخرسے بلندکردئیے ۔
جب تک سورج چاندرہے گاسرفرازخان کانام رہے زندہ رہے گا‘بشیر انجم
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
مسلم لیگ(ن) یونین کونسل پنڈخوردکے صدرچودھری محمدبشیرانجم نے کہاکہ کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان نڈربیباک عظیم قائدتھے ۔جب تک سورج چاندرہے گاکیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کانام رہے گا۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کی برسی عقیدت واحترام سے منائیں گے ۔مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کاسب سے بڑاقافلہ یونین کونسل پنڈخوردسے کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کی برسی کی تقریب میں شرکت کرے گا۔یونین کونسل پنڈخوردمسلم لیگ(ن) کامضبوط گڑھ ہے ۔ان خیالات کااظہارانھوں نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔چودھری محمدبشیرانجم نے کہاکہ کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان جیسے عظیم لیڈرصدیوں بعدپیداہوتے ہیں ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان نے 47سال عوام کے دلوں پرحکمرانی کی اورآج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہیں ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان ہمارے لیے کھلی کتاب ہے ۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان نے ہمیشہ حق سچ کاساتھ دیا۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان نے ہمیشہ اصولی کی سیاست کوفروغ دیا۔کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انھوں نے کہاکہ سہیل سرفرازایڈووکیٹ نے اپنے والدمحترم کیپٹن (ر) محمدسرفرازخان کامشن جاری رکھاہواہے ۔کارکنان چٹان کی طرح سہیل سرفرازکے ساتھ ہیں ۔
چکسواری میں شدید گرمی کی لہرکے دوران لودشیڈنگ میں بتدریج اضافہ
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چکسواری میں شدیدگرمی کی لہربجلی کی لودشیڈنگ بڑھ گئی عوام گرمی سے نڈھال سکولوں میں بچے گرمی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے بچے بے ہوش حکومت سے تعلیمی اداروں میں تعطیلات کامطالبہ چکسواری میں شدیدگرمی کی لہرکی لپیٹ میں ہے ۔گرمی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ چکسواری میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھ گئی ہے ۔عوام شدیدگرمی سے نڈھال ہیں ۔شدیدگرمی اوربجلی کی لوڈشیڈنگ سے تعلیمی اداروں میں بچے بے ہوش ہورہے ہیں ۔اکثرتعلیمی اداروں میں بجلی کامتبادل بندوبست نہیں ہے ۔ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ تعلیمی اداروں میں موسم گرماکی فوری تعطیلات کااعلان کیاجائے
راجہ جمیل کی شہادت سے قابل ایماندارپولیس افسرسے محروم ہوگئے ‘شبیر احمد
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
چکسواری کے معروف صحافی شبیراحمدچودھری نے کہاکہ راجہ جمیل نڈرفرض شناس آفیسرتھے ۔راجہ جمیل کی شہادت سے قابل ایماندارپولیس افسرسے محروم ہوگئے ۔راجہ جمیل کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔راجہ جمیل نے اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا ۔سوگوارخاندان کے غم میں برابرشریک ہیں ۔حکومت جلدازجلدتحقیقات کرکے راجہ جمیل کی شہادت کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرے ۔شبیرچودھری نے راجہ جمیل کوگرانقدرخدمات پرخراج عقیدت کیااورراجہ جمیل شہدکے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی
عظیم الشان محفل13 جون کو جامع مسجد رضویہ ایسرپنڈکلاں میں منعقدہوگی
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
عظیم الشان محفل پاک توبہ کی رات بسلسلہ شب برات13جون بروزجمعۃ المبارک بعدازنمازعشاء جامع مسجدرضویہ ایسرپنڈکلاں میں منعقدہوگی ۔محفل پاک سے علامہ طیب عثمان صدیقی کیلانی خطیب جامع مسجدرضویہ ایسرپنڈکلاں خصوصی خطاب فرمائیں گے
راشدمحمود نے شبیرحسین نقشبندی کوعمرہ کی سعادت حاصل کرنے پرمبارکبادپیش کی
چوہدری واجد علی
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے‘چکسواری
رہبرویلفےئرسوسائٹی پلاک کے صدرراشدمحمودپلاکوی نے حافظ شبیرحسین نقشبندی خطیب جامع مسجدپلاک کوعمرہ کی سعادت حاصل اورمقدس مقامات کی زیارت پرمبارکبادپیش کی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں