پڑوسی ملک بھارت کے لیجنڈری اداکار رضا مراد نے انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی اپنی موت کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)بالی ووڈ لیجنڈری اداکار رضا مراد نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے موت کی جھوٹی خبریں وائرل ہونے کے بعد پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کیونکہ اس سے قبل بھی ان کی موت کی خبریں دنیا بھر مین پھیلائی جاچکی ہیں۔

سوشل میڈیا پر مختلف پوسٹ میں موت کی خبروں نے پریم روگ اداکار رضا مراد کو مشکل میں ڈال دیا کیونکہ وہ اور ان کے اہل خانہ مستقل کالز اور میسجز موصول ہونے پر پریشان ہوگئے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کچھ ایسے لوگ ہیں جنہیں ان کے وجود سے مسئلہ ہے یہی وجہ ہے کہ وہ ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں انہوں نے میری موت سے متعلق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی اور تعزیت بھی کی۔

رضا مراد کا کہنا تھا کہ میں نے کئی سال کام کیا لیکن اب مجھے یاد کرنے والا کوئی نہیں ہے انہوں نے اس پوسٹ میں میری سالگرہ اور موت کی جعلی تاریخ کا بھی ذکر کیا۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ مسلسل وضاحت دینے اور لوگوں کو یہ بتانے سے تھک چکے ہیں کہ وہ زندہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو یہ بتاتے بتاتے میرا گلا، زبان اور ہونٹ خشک ہو گئے ہیں کہ میں زندہ ہوں، یہ جھوٹی خبر ہر طرف پھیل گئی ہے، مجھے دنیا بھر سے کالز اور پیغامات آ رہے ہیں، لوگ مجھے پوسٹ کی کاپیاں بھی بھیج رہے ہیں۔

اویس الحق پنڈی پوسٹ،اسلام آباد

Recent Posts

ٹی ایچ کیو کلرسیداں میں معذوری بورڈ کا اجلاس

کلرسیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں میں معذور افراد کے خصوصی طبی…

25 minutes ago

مودی کو بتایا پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے،ٹرمپ

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مودی کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی کو بتادیا…

3 hours ago

سابق چیئرمین تعلیمی بورڈ عدنان خان کے تین سالہ دور کے آڈٹ کا حکم

پنجاب اسمبلی کی سٹیڈنگ کمیٹی برائے ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے سابق…

4 hours ago

حالیہ سیلاب کے باعث آئی،ایم،ایف نے پاکستان کی معیشت پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

اسلام آباد(اویس الحق سے)عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں حالیہ سیلاب کے…

16 hours ago

مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈلائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا،ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔

راولپنڈی(اویس الحق سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موبائل پولیس اسٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا…

16 hours ago

اسلام آباد میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی دو ملزمان گرفتار.

اسلام آباد(اویس الحق سے)وفاقی دارالحکومت میں قائم نجی شاپنگ مال کے رہائشی اپارٹمنٹ میں خاتون…

16 hours ago