پٹوار سرکل”سدیوٹ”مسائل کی دلدل میں

عاطف کیانی/پٹوار سرکل سدیوٹ جس میں سیدیوٹ‘ گکھڑ ادمال ‘ تھلہ ‘بھونی ‘ ترکھی ‘ چنمہ کرپال کے موضع جات شامل ہیں تحصیل کلرسیداں بننے سے پہلے کہوٹہ کا میں شامل تھے تو ترقیاتی کام نہ ہونے کے برابر تھے لیکن تحصیل کلرسیداں میں شامل ہونے سے اور چوہدری نثارعلی خان کے حلقے میں ہونے کی وجہ سے خاطرخواہ کام ہوئے خصوصا ً موضع تھلہ جو کہ قیام پاکستان سے لیکر اب تک پکی سڑک جیسی سہولت سے محروم تھا چوہدری نثارعلی خان کی دی ہوئی گرانٹ کی وجہ سے اب نالے پرپل کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے لیکن سڑک ابھی تک نہیں بن سکی جس کی وجہ سے آمدورفت ممکن نہیں تھلہ کے لوگوں کا عرصہ دراز سے دیرینہ مطالبہ ہے کہ سڑک کی تعمیر کی جائے ۔کیونکہ عرصہ دراز سے یہاں کے عوام ن لیگ کے ووٹر سپورٹر ہیں اور 2018کے الیکشن میں بھی عوام نے ن لیگ کو ہی ووٹ دیا اسی وجہ سے صداقت عباسی جو کہ موجودہ ایم این اے ہیں وہ اس جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے اور چوہدری نثارعلی خان کے حلف نہ لینے کی وجہ سے بھی کافی نقصان ہورہا ہے کیونکہ جو ترقیاتی فنڈ ایم پی اے کو ملتے ہیں وہ نہیں مل رہے اس کے علاوہ بھونی اور سدیوٹ کو ملانے والا نالہ لنگ کا پل بھی پانچ سال سے ٹوٹا ہوا جس کی وجہ سے آمدورفت کا سلسلہ منقطع ہے اور نہ ہی عوامی نمائندے اس جانب کوئی توجہ دے رہے ہیں کبھی سننے میں آتا ہے کہ ددہوچھہ ڈیم بنے گا جس کی وجہ سے پل بننا ممکن نہیں لیکن ڈیم کے حوالے سے ابھی تک کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی اور نہ ہی کوئی واضح صورتحال سامنے آسکی۔لیکن عوام علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے گکھڑ ادمال تالونہ ڈھوک کشمیریاں روڈ اب مکمل ہو چکی ہے لیکن اس کا آغاز ااور افتتاح بھی چوہدری نثار علی خان کے دور میں ہو گیا تھا الیکشن 2018کے باعث کام تاخیر کا شکار ہو ا تو اب صداقت علی عباسی نے اپنی تختی لگانے کے لیے دوبارہ افتتاح کیاجبکہ گکھڑ ادمال میں جو کہ علاقہ کی قدیم درسگاہ ہے اور بوائز ہائی سکول کا درجہ رکھتا ہے وہاں تک سڑک نہیں بن سکی جو کہ انتہائی ضروری ہے کیونکہ بارش ہونے کی صورت میں بچوں کو سکول آتے جاتے کافی مشکل ہو تی ہے اس علاقے میں واٹر سپلائی کی اشد ضرورت ہے کسی عرصے میں واٹر سپلائی کی پائپ لائن بچھائی بھی گئی تھی لیکن پھر کام رک گیا اور ابھی تک شروع نہیں ہو سکا چوہدری نثار علی خان کے علاوہ اس علاقے میں کسی نے اتنے ترقیاتی کام نہیں کروائے ،قمرالسلام راجہ جن کا تعلق بھی تحصیل کلرسیداںسے ہے دوبار ایم پی اے رہنے کے باوجود بھی خاطر خواہ کام نہیں کروا سکے ،اور موجودہ ایم این اے صداقت عباسی اس علاقے کو مسلسل نظرا نداز کر رہے ہیں حالانکہ وفاق اور پنجاب میں بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہے اگر صداقت عباسی نے یہی رویہ اپنائے رکھا تو اگلے الیکشن میں علاقے کے عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے کیونکہ اگر تھوڑے بہت ترقیاتی فنڈز دئیے بھی گئے ہیں تو وہ بھی من پسند لوگوں کو ہی نوازا جارہا ہے جو کہ علاقے کے عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں